بیرون ملک جانےکیلئے پاسپورٹ بنوانےوالوں کا رش لگ گیا ،ہفتہ اور اتوار کو بھی پاسپورٹس کی چھپائی کا کام جاری
یوتھ ویژن نیوز : اسلام آباد: ملک سے باہر جانے والوں کا رش برقرار ہے اور روز 40 ہزار افراد پاسپورٹ دفاتر آرہے ہیں۔
پاسپورٹ حکام کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ ملک سے باہر جانے کے لیے پاسپورٹ کے حصول کے لیے روزانہ 40 ہزار افراد پاسپورٹ دفاتر آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی پنجاب کا یوم آزادی کےدن کے حوالے سےآئی جی پنجاب پولیس کوبڑا حکم جاری
حکام کا مزید کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں ڈیٹا آنے کی وجہ سے پاسپورٹ بنانے والا عملہ بھی مشکلات کا شکار ہے۔ شہریوں کو پاسپورٹ کی بروقت ڈیلیوری کے لیے ہفتہ اور اتوار کو بھی پاسپورٹس کی چھپائی کا کام کیا جانے لگا ہے۔
Load/Hide Comments