آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

پاکستان چاول کی پیداوار اور برآمدات میں نئی بلندی چھونے لگا

یوتھ ویژن نیوز : چائنہ اکنامک نیٹ (سی ای این)نے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان کی چاول کی برآمدات نہ  صرف گزشتہ سال کے مقابلے زیادہ ہوں گی بلکہ کاشت کے رقبے میں توسیع اور ٹیکنالوجی کی بہتری کے  نتیجے میں چاول کی پیداوار  اور برآمدات اب تک کی بلند ترین سطح کو چھونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان اس مالی سال کے دوران چاول کی برآمد سے 2.7 بلین سے 3 بلین ڈالر حاصل کرے گا کیونکہ چاول کا وافر ذخیرہ دستیاب ہوگا۔

سی ای این نے اپنی رپورٹ کہا کہ رواں سال پاکستان سے چاول کی برآمد میں بلند ترین اضافہ متوقع ہے، بھارت کی جانب سے چاول کی برآمدات پر پابندی سے پاکستانی برآمدات کے لیے نئی برآمدی منڈیوں کو تلاش کرنے میں بھی مدد ملے گی جبکہ مختلف عوامل کی وجہ سے عالمی خوراک کی کمی نے برآمدی قیمتوں کو  مزید بڑھا دیا ہے۔

پاکستانی چاول کی برآمدات کے لی ے کوٹیشن (25 فیصد ٹوٹا ہوا) مئی میں اوسطاً 503 امریکی ڈالر فی میٹرک ٹن تک پہنچا جو کہ ماہانہ بنیاد پر 11.0 فیصد اضافہ اور اگست 2008 کے بعد سے یہ بلند ترین سطح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 5 سال کے اندر ڈالر کتنا مہنگا ہوا؟جانئیے

مزید برآں، 15 جولائی تک پاکستانی چاول کی قیمتوں میں 600 امریکی ڈالر فی میٹرک ٹن تک کا اضافہ ہوا،چین میں کمرشل قونصلر غلام قادر نے کہا ہے کہ 2022 میں دونوں ملکوں کی چاول کی تجارت میں پہلی بار چین کو پاکستان کی چاول کی برآمدات 10 لاکھ ٹن سے زیادہ حجم کے ساتھ 455 ملین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔

چین نے پاکستان سے (نیم یا مکمل ملڈ) چاول کی درآمدات 211.88 ملین ڈالر کو چھوئیں جبکہ ٹوٹا چاول کی دو قسمیں بالترتیب 162.78 ملین ڈالر اور 847 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستانی چاول چینی مارکیٹ میں مقبول ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی تاجروں کیلئے بھارتی چاول کی منڈی حاصل کرنے کا سہزی موقع

انہوں نے کہا کہ چین نے 2018 میں پاکستانی چاول کی درآمد شروع کی، سالانہ اوسط درآمدی حجم 200,000 ٹن سے زیادہ پر مستحکم رہا،چین میں باسمتی کو اعلیٰ قسم کے چاول کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com