وفاقی وزیر ریلویز سے عرب امارت کے سفیر حماد عبید الزابی کی ملاقات
اسلام آباد ( ثاقب ابراہیم غوری سے ) وفاقی وزیر ریلویز اعظم خان سواتی سے پاکستان میں عرب امارت کے سفیر حماد عبید الزابی نے آ ج وزارت ریلویز میں ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے سفیر کا خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے ممکنہ کلیدی شعبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون جاری رکھنے اور اسے وسعت پر بھی اتفاق کیا۔وفاقی وزیر اعظم خان سواتی نے کہا کہ حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان ریل نیٹ ورک کے ذریعے علاقائی اور بین الاقوامی رابطوں کو بڑھانے پر کام کر رہی ہے،انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کاروبار کے لیے دوست ماحول ہے۔یو۔ اے ۔ای کے سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھا ے کی ضرورت ہے۔ پاکستان یو۔ اے۔ای۔ کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ عرب امارت کے سفیر حماد عبید الزابی نے کہاکہ ہم پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کی قدر کرتے ہیں۔انہوں نے پاکستان کے ریلوے سیکٹر کو بہتر بنانے کے حکومتی عزم کو بھی سراہا۔