اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پنجاب حکومت کا بیوروکریسی کے تبادلے نہ کرنے کا فیصلہ کارل سیگن (1934 – 1996) ایک عظیم سائنسدان فالج کے اٹیک سے پوری عمر کی معذوری ہونے سے بچائیں ڈیپارٹمنٹ آف ہارٹیکلچر فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائر منٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور پاکستان سوسائٹی آف ہارٹیکلچر سائنسز کے زیر اہتمام8ویں دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس آل پاکستان انٹرورسٹی ریسلنگ چیمپئن شپ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے 4 کانسی اور1چاندی کامیڈل جیت لیا صدرمملکت کی منظوری کے بغیر ہی قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب، نوٹیفکیشن جاری ملتان ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بلوچ لاپتہ افراد کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہو گئے یادداشت کوتیز کرنے کیلئےمفید مشقیں وفاقی محتسب بہاولپورریجن میں واپڈا سمیت دیگرمحکموں کیخلاف شکایات پرعوام کو25 لاکھ روپے کاریلیف مل گیا

عمران خان تاحیات تحریک انصاف کے چیئرمین رہیں گے، کورکمیٹی کا فیصلہ

یوتھ ویژن نیوز : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے پارٹی چیئرمین کا عہدہ عمران خان کے لیے تاحیات مختص کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت ہوا، جس میں کور کمیٹی کی متفقہ قرارداد کی منظوری کے بعد چیئرمین کا منصب تاحیات بانی چیئرمین عمران خان کیلئے مختص کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی شرط پربجلی صارفین سے721 ارب اضافی وصول کرنےکا فیصلہ

کور کمیٹی نے جیل سے چیئرمین کی جانب سے بھیجی جانے والی ہدایات کی روشنی میں یوم آزادی بھرپور انداز سے منانے کا فیصلہ کیا۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پاکستان اور دنیا بھر میں یومِ آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی

علاوہ ازیں چیئرمین عمران خان کی منظوری سے تحریک انصاف نے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں کو عدالتِ عظمیٰ کے روبرو چیلنج کرنے کا بھی فیصلہ کیا جبکہ انتخابات کو التوا کا شکار کرنے کی ہر کوشش کی بھرپور قانونی و سیاسی مزاحمت کا اعلان کیا۔

اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی بنیادی حقوق اور شخصی آزادیوں کے تحفظ کیلیے آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو بھی عدالتِ عظمیٰ کے روبرو چیلنج کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان جیسا لیڈر ڈیتھ سل میں پڑا ہے,اربوں کی لوٹ مار کرنےوالے ملک چلا رہے ہیں، اینکر پرسن معید پیرزادہ

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے کہا کہ فسطائی سرکار کی جانب سے قوانین کو خون آشام بنانے کے سلسلے کی راہ روکیں اور حقوق و شخصی آزادیوں کا ہر حال میں تحفظ کریں گے۔ علاوہ ازیں کور کمیٹی نے تحریک انصاف کو ”بلّے“ کے انتخابی نشان سے محروم کرنے کی ہر کوشش کی بھی بھرپور مزاحمت کا فیصلہ کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ”بلّے“ کا انتخابی انشان بطور جماعت ہمارا حق ہے، سلب کرنے کی قابلِ مذمّت کوشش کی گئی تو ہر ممکن قانونی و سیاسی طریقے سے چیلنج کریں گے۔ اجلاس میں قانونی ٹیم کی جانب سے توشہ خانہ فیصلے کیخلاف اپیل، چیئرمین عمران خان سے جیل میں وکلا و دیگر کی ملاقاتوں سمیت متعلقہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com