آئی ایم ایف کی شرط پربجلی صارفین سے721 ارب اضافی وصول کرنےکا فیصلہ

یوتھ ویژن نیوز : (آئی ایم ایف) کی شرط پر رواں مالی سال بجلی صارفین سے 721 ارب اضافی وصول کیے جائیں گے
ستمبر تک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے25 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگی جس سے 39 ارب موصول ہوں گے جب کہ ستمبر سے دسمبر تک فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 37 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی ہوگی اور 122 ارب روپے موصول کیے جائے گیں۔
یہ بھی پڑھیں:عام انتخابات نئی مردم شماری پرکروانےکےفیصلےکوسپریم کورٹ بارایسوسی ایشن نےمسترد کردیا
اس کے علاوہ سالانہ ریبیسنگ کی مد میں 5 روپے 75 پیسے بجلی مہنگی کرنے سے 560 ارب موصول ہوں گے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق رقم توانائی شعبے کے گردشی قرضہ میں کمی لانے کیلئے استعمال کی جائے گی، رواں مالی سال کے اختتام تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2130 ارب تک محدود کیا جائے گا جب کہ جون 2023 تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2700 ارب روپے کے لگ بھگ ہو چکا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات نئی مردم شماری پرکروانےکےفیصلےکوسپریم کورٹ بارایسوسی ایشن نےمسترد کردیا
دوسری جانب وزارت خزانہ اور وزارت توانائی کا بجلی مہنگی پلان آئی ایم ایف کو بھی شیئر کردیا گیا ہے۔