آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

عمران خان جیل میں کیا کر رہے ہیں لیگل ٹیم کے رکن نے سب بتا دیا

یوتھ ویژن نیوز : عمران خان کے لیگل ٹیم کے رکن نے چئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کی تفصیلات بتادی

تحریک انصاف کے چییرمین کے لیگل ٹیم کے رکن بیرسٹر انتظار حسین پنجوتھ ایڈوکیٹ نے عمران خان کی گرفتاری کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے۔ ‏سیاسی مصروفیات کے بعد ڈیڑھ سے اڑھائی بجے شب تک ذکر اذکار و تلاوت چیئرمین تحریک انصاف کے معمولات کا حصہ ہے

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر کی 10 بڑی سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری، پاکستان تحریک انصاف بھی شامل

ذکر اذکار کے بعد نمازِ فجر تک کا وقت چیئرمین تحریک انصاف نماز تہجد کی ادائیگی اور دعا و مناجات میں گزارتے ہیں

نمازِ فجر کی ادائیگی کے بعد چند گھنٹے کا آرام چیئرمین تحریک انصاف کے روزمرّہ معمولات کا حصہ ہے

گزشتہ شب بھی چیئرمین تحریک انصاف نے اسی معمول کے مطابق گزاری اور نمازِ فجر کی ادائیگی کے بعد تقریباً پونے پانچ بجے آرام کیلئے تشریف لے گئے

یہی وہ وقت ہے جب چیئرمین تحریک انصاف کی زمان پارک کی رہائشگاہ پر موجود معاونین اور اراکین بھی آرام کرتے ہیں

چیئرمین عمران خان محوِ استراحت تھے جب گھر کے رہائشی حصے میں توڑ پھوڑ اور بھاری بھرکم قدموں کی آواز سنائی دی

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی جان کوخطرہ ہے،شاہ محمود قریشی نے اعلیٰ عدلیہ سے نوٹس لینے کی اپیل کردی

چیئرمین تحریک انصاف نیند سے بیدار ہوکر شور کی آواز سے باہر نکلے تو باوردی اہلکاروں کا جتھہ ان کے بیڈروم سے چند فٹ کے فاصلے پر موجود اور کھڑکیوں دروازوں کو توڑنے میں مصروف تھا

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اس توڑ پھوڑ یا گھریلو ملازمین کو تشدد و مارپیٹ کی ہرگز ضرورت نہیں۔ میں گرفتاری دینے کیلئے تیار ہوں چنانچہ پرتشدد اقدامات کا کوئی جواز نہیں۔

یہ کہہ کر عمران خان کپڑے تبدیل کرنے کی غرض سے اندر گئے اور چند ہی لمحوں میں باہر آکر بغیر کسی تاویل و حجّت گرفتاری پیش کردی

یہ پوری کارروائی تقریباً دس سے پندرہ منٹ میں مکمل ہوگئی اور چیئرمین تحریک انصاف یا ان کے ملازمین و معاونین کی جانب سے کسی قسم کی کوئی مزاحمت نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کووں کا نظام عدالت انسانی نظام عدالت سے بہترقرار

یاد رہے کہ جب چیئرمین تحریک انصاف گرفتاری پیش کررہے تھے تو عقب سے ایک رعب دار آواز آئی جس میں اہلکاروں کو چیئرمین تحریک انصاف سے بدتمیزی اور بدسلوکی کے احکامات دیے گئے۔
تب
نتیجتاً باوردی اہلکاروں نے چیئرمین تحریک انصاف کو دھکے دیے اور نہایت سختی سے پیش آتے ہوئے انہیں لیکر باہر کی جانب روانہ ہوئے

چیئرمین تحریک انصاف درجنوں مرتبہ اظہار کرچکے ہیں کہ قانونی انداز میں ان کی گرفتاری کا مرحلہ آیا تو وہ ہرگز مزاحمت نہیں کریں گے

اس کے باوجود باوردی اہلکار گھر کے مرکزی دروازے سے آنے کی بجائے عقب میں موجود رہائشی حصہ میں جبراً داخل ہوئے اور گھر کے اندر بلاجواز توڑ پھوڑ کی

یہ بھی پڑھیں: ادرک سے صحت کیلئے کیافوائد حاصل کرسکتےہیں؟

عدالتی فیصلے کے نتیجے میں محض چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری مطلوب تھی مگر اس کے باوجود گھر کے مختلف حصوں کی بغیر وارنٹس تلاشی لی گئی اور سامان اتھل پتھل کرتے ہوئے دو موبائل فونز سمیت مختلف اشیاء ساتھ لے گئے

چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے بعد زمان پارک میں موجود گھریلو عملے اور معاونین کو شدید ہراساں اور علی خان، اویس نیازی، نعمان افضل اور علی نیازی سمیت (۔۔۔۔۔) گرفتار کرلیا

یہ بھی پڑھیں: فالج کی وہ نشانیاں جن سےآپ لاعلم ہیں

اسلام آباد میں فیصلے کے اجراء کے چند ہی لمحات میں لاہور میں چیئرمین تحریک انصاف کی رہائشگاہ پر یلغار اور گرفتاری اس سوچے سمجھے منصوبے کا نتیجہ ہے جو لندن پلان کے تحت کافی پہلے بنایا گیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com