سالانہ 88بلین ڈالر کا نقصان ملک کا نام بھی جانئیے

images 2


کرپشن کا ناسور معاشروں میں سرایت کر چکا ہے ، اس سے نمٹنا جامع اور پائیدار ترقی کی جانب اہم قدم ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ


اقوام متحدہ۔ (ثاقب ابراہیم غوری سے):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نےکہا ہے کہ کرپشن کا ناسور معاشروں میں سرایت کر چکا ہے جس کے باعث لوگوں کا اپنے حکمرانون اور اداروں پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے ۔

UN seceratrey general 1 696x348 1 1

انہوں نے گزشتہ روز مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والی اقوام متحدہ کی انسداد بدعنوانی کانفرنس (سی او ایس پی 9) میں اپنے وڈیو پیغام میں زور دیا کہ حد سے زیادہ لالچ نے ہم سب کو نقصان پہنچایا ہے ۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ممالک کورونا وائرس کی وبا سے بحالی میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں لیکن اس کے ساتھ موقع پرستوں کی طرف سے اہم وسائل کی منتقلی سے بھی بچنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدعنوانی سے عدم مساوات میں اضافہ ہوا ہے، یہ مایوسی کو بڑھاتی ہے اور خواتین اور لڑکیوں کے لئے مشکلات میں اضافہ کرتی ہےجس سے نمٹنا جامع، پائیدار ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے بدعنوانی کے خلاف عالمی اقدامات میں تیزی لانے اور تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے اس کانفرنس کو ایک موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اداروں پر امید کو دوبارہ زندہ کرنے اور اعتماد کو دوبارہ بحال کرنے کی ضرورت ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ ایک محفوظ، زیادہ خوشحال اور منصفانہ مستقبل کے لیے کام کریں۔

اس موقع پر اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم (یو این او ڈی سی)کی ایگزیکٹوڈائریکٹر غادا والی نے کہا کہ ہم اس اہم لمحے میں بدعنوانی کو مسترد کرنے کے لیے ایک آواز اٹھانے کے لیے موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدعنوانی ترقی، سلامتی اور ہر ایک کے حقوق کو نقصان پہنچاتی ہے جس سے عوام کا نظام اور اداروں پر اعتماد ختم ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا ہر سال کرپشن کی وجہ سے کھربوں ڈالر کا نقصان کرتی ہےایک ایسے وقت میں جب عوامی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے ہر ڈالر کی ضرورت ہوتی ہے اور افریقہ سرمائے کے انخلا کی وجہ سے اکیلے سالانہ 88بلین ڈالر کا نقصان کرتا ہے ۔

اداروں میں شفافیت اور جوابدہی کے فقدان کے باعث لوگ انصاف کے ساتھ ساتھ صحت، تحفظ اور دیگر خدمات کی مساوی رسائی سے محروم ہیں ۔ مزید برآں بدعنوانی مجرموں، سمگلروں اور دہشت گردوں کوجرائم سے حاصل ہونے والی آمدنی کو محفوظ پناہ گاہیں تلاش کرنے، دہشت گردوں کو فنڈز فراہم کرنے اور سمگلنگ کے لیے گیٹ وے فراہم کر نے کے قابل بناتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انسداد بدعنوانی کانفرنس کا فورم اور اس کے نتائج، سیاسی ارادے کو فروغ دے سکتے ہیں اور بدعنوانی سے لڑنے کے لیے مشترکہ عالمی ذمہ داری کا عزم کر سکتے ہیں لہذا ہمیں ہر کسی کے حقوق کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں