اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پنجاب حکومت کا بیوروکریسی کے تبادلے نہ کرنے کا فیصلہ کارل سیگن (1934 – 1996) ایک عظیم سائنسدان فالج کے اٹیک سے پوری عمر کی معذوری ہونے سے بچائیں ڈیپارٹمنٹ آف ہارٹیکلچر فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائر منٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور پاکستان سوسائٹی آف ہارٹیکلچر سائنسز کے زیر اہتمام8ویں دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس آل پاکستان انٹرورسٹی ریسلنگ چیمپئن شپ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے 4 کانسی اور1چاندی کامیڈل جیت لیا صدرمملکت کی منظوری کے بغیر ہی قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب، نوٹیفکیشن جاری ملتان ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بلوچ لاپتہ افراد کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہو گئے یادداشت کوتیز کرنے کیلئےمفید مشقیں وفاقی محتسب بہاولپورریجن میں واپڈا سمیت دیگرمحکموں کیخلاف شکایات پرعوام کو25 لاکھ روپے کاریلیف مل گیا

عمران خان کی جان کوخطرہ ہے،شاہ محمود قریشی نے اعلیٰ عدلیہ سے نوٹس لینے کی اپیل کردی

یوتھ ویژن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدرشاہ محمود قریشی  نے کہا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرات لاحق ہیں، اعلیٰ عدلیہ کو فوری اس کا نوٹس لینا چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں سی کلاس میں رکھا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر کی 10 بڑی سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری، پاکستان تحریک انصاف بھی شامل

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس  کے بعد جاری کردہ ویڈیو پیغام میں نائب صدر پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ کور کمیٹی کےاجلاس میں ارکان نے عمران خان کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر تشویش کا اظہار کیا، سب حیران تھے کے گرفتاری کا آرڈر اسلام آباد پولیس کے پاس تھا جبکہ گرفتار پنجاب پولیس نے کیا۔


انہوں نے کہا کہ آرڈر عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا تھا لیکن ان کو اٹک جیل لے جایا جاتا ہے، جہاں بی کلاس کی سہولت بھی موجود نہیں ہے، ہمارے علم میں آیا ہے کہ ملک کے سابق وزیراعظم کو 9 بائی 11 کے سیل میں رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور ضمنی انتخاب ،پاکستان تحریک انصاف سب سے آگے


شاہ محمود  قریشی نے کہا کہ عمران خان کے وکلاء کو ان تک رسائی دینے سے انکار کر دیا گیا ہے، وکلا  نے کل بھی کوشش کی اور اس وقت بھی وکلا کی ٹیم اٹک جیل میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ کل ہم نے عمران خان کی رہائی کیلیے اپیل دائر کرنی ہے،وکالت نامے پر جب تک عمران خان کے دستخط نہیں ہوں گے ہم اپیل کیسے فائل کر سکتے ہیں۔


نائب صدر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ طبی معائنہ کروانا ہر ملزم کا بنیادی حق اور جیل حکام کا فرض ہے، پمز اور پولی کلینک میں تشکیل دیا گیا بورڈ منتظر تھا لیکن عمران خان کو وہاں نہیں لایا گیا۔انہوں نے کہا کہ  اٹک  جیل میں تو مستند ڈاکٹر کا عہدہ موجود ہی نہیں ہے صرف ایک ڈسپنسر دستیاب ہوتا ہے، وہاں یہ حالات ہیں کہ ضرورت پڑنے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سے ڈاکٹر کو بلوایا جاتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com