شکایت کام کر گئی شہری کو 8 کروڑ 80 لاکھ روپے اور جائیداد واپس مل گئی

How to Write a Letter of

اسلام آباد۔ (یاسر ملک سے ):برطانیہ میں رہائش پذیر پاکستانی شہری عثمان کو پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایت کے اندراج کے جواب میں چھینی گئی 8 کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم اور جائیداد واپس مل گئی۔ شہری عثمان نے وزیراعظم عمران خان اور سٹیزن پورٹل ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری وڈیو کے مطابق شہری عثمان نے کہا ہے کہ وہ برطانیہ سے کاروبار کی غرض سے پاکستان آئے تو انہیں اغوا کر لیا گیا، انہیں اسلام آباد میں رکھا گیا اور ان کو ان کی جائیداد اور رقم سے محروم کر دیا گیا،

برطانیہ سے ان کے بیٹوں نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایت کا اندراج کرایا جس پر فوری کارروائی کی گئی اور ان کی چھینی گئی 8 کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم اور جائیداد انہیں واپس مل گئی، اس پر وہ وزیراعظم عمران خان اور سٹیزن پورٹل کے شکر گذار ہیں ۔انہو ں نے دعا کی کہ اﷲ پاک وزیراعظم عمران خان کو خوش رکھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں