بھاولپورکے قریب خیبر میل ٹرین بھی حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی
بھاولپور : خیبر میل بھی حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئیپشاور سے کراچی جانے والی 2 ڈاؤن خیبر ایکسپریس بھی بہاولپور کے قریب حادثے سے بال بال بچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہزارہ ایکسپرس ٹرین حادثے کے بعد ٹرینوں کا شیڈول تبدیل
میڈیا رپورٹس کے مطابق بہاولپور سے سمہ سٹہ جنکشن ریلوے سٹیشن پہنچنے پر خیبر میل ایکسپریس کی کئی بوگیاں ٹرین سے الگ ہو گئیں۔
ٹرین کے دو حصوں میں بٹنے کی اطلاع ملتے ہی ڈرائیور نے ٹرین روک دی اور عملے نے باقی بوگیوں کو ٹرین سے منسلک کر کے گاڑی کو روانہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 10 دن میں تیسرا ٹرین حادثہ ہزارہ ایکسپریس ٹرین کو حادثہ 15 افراد جاں بحق 40 زخمی
ریلوے ذرائع کے مطابق چلتی ٹرین میں اگر لیور کھل جاتا تو بقیہ بوگیاں حادثے کا شکار ہوسکتی تھی۔
Load/Hide Comments