انصاف کی فراہمی کیلئے ہائیکورٹ کے اضافی ججز تعینات
اسلام آباد۔ (واصب ابراہیم غوری سے ):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 175 کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ کے اضافی ججز کی تعیناتی کردی۔
بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے بیرسٹر سردار اعجاز اسحاق خان اور ارباب محمد طاہر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج تعینات کردیا ہے۔
صدر نے سمن رفات امتیاز کی اسلام آباد ہائیکورٹ کی جج کے طور پر تقرری کی منظوری بھی دی ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارشات پر ناموں کی منظوری دی ہے۔
Load/Hide Comments