چین میں بارشیوں اورسیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہو گئی

یوتھ ویژن نیوز : چین میں بیجنگ کے قریب واقع شہر باؤڈنگ میں سیلاب کے نتیجے میںمزید 10 افراد ہلاک ہو گئے ، شمالی چین میںبارشوں سے مرنے والوں کی تعداد کم از کم 30 ہو گئی ۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ میں شریک ٹیمیوں کو ایونٹ سے قبل اضافی سہولت مل گئی
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق حکام نے بیجنگ سے تقریباً 150 کلومیٹر دور واقع شہر باؤڈنگ میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سیلاب کے نتیجے میں 18 افراد لاپتا بھی ہو گئے۔
گزشتہ جمعہ کو چین سے ٹکرانے والے طوفان ڈوکسوری کے نتیجے میں چین میں 140 سال کی بدترین بارشوں ریکارڈ ٹوٹ گیا اور کئی علاقے زیر آب آ گئے۔حکام نے بتایا کہ ہفتہ کی دوپہر تک باؤڈنگ کے ایک کروڑ 15 لاکھ باشندوں میں سے 6 لاکھ سے زائد کو ان خطرات کا حامل سمجھے جانے والے علاقوں سے نکالا جا چکا ہے، ہفتے کے روز شمال مشرقی چین میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے روس اور شمالی کوریا کی سرحد سے متصل صوبوں کو بھی متاثر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن میں التوا کا خدشہ، آئندہ عام انتخابات نئی مردی شماری کے تحت ہونگے
بیجنگ میں خراب موسم سے منسلک لینڈ سلائیڈنگ جیسے خطرات کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔شدید بارش کے بعد صفائی کا عمل جاری ہے جہاں ان بارشوں سے انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا اور تمام اضلاع میں سیلاب آ گیا