شاہ محمود قریشی کی عوام سے سڑکوں پر نکل کر پرامن احتجاج کرنے کی اپیل
یوتھ ویژن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر شاہ محمود قریشی نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد عوام سے احتجاج کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس:عمران خان کی سزا کا تحریری فیصلہ جاری
رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستانیوں آج آپ کو اپنے گھروں سے نکلنا ہوگا، آج گھر کوئی نہ بیٹھے۔ آپ اگر حیققی آزادی چاہتے ہیں تو اپنے لیڈر کیلئے نکلیں۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اپنے بیوی، بچوں کے ساتھ اپنے لیڈر کیلئے باہر نکلو۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کی سکیورٹی میں اضافہ
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا لائحہ عمل سامنے آگیا ہے۔تحریک انصاف نے احتجاج کے پہلے مرحلے میں ٹوکن مظاہرے کا فیصلہ کیا ہے۔ارباب شیرعلی کا کہنا ہے کہ انصاف ٹریڈر ونگ پشاور میں شٹر ڈاؤن کریں گے۔