عمران خان کواسلام آباد اڈیالہ جیل میں کونسی سہولیات میسرہوں گی؟
یوتھ ویژن نیوز: پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو گرفتاری کے بعد لاہور سے اسلام آباداڈیالہ جیل میں قید کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے راولپنڈی سینٹرل جیل اڈیالہ انتظامیہ نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں ہائی سکیورٹی زون کے لاک اپ میں رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری پر حریم شاہ کا ردعمل ‘ویڈیوز’ جاری کرنے کی دھمکی
جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی کو عدالتی فیصلے کے مطابق سہولیات میسر ہوں گی، اسلام آباد پولیس عمران خان کو جیل منتقل کرے گی۔
عدالت نے عمران خان کو کرپٹ پریکٹیسز کا مرتکب قرار دے دیا ہے، توشہ خانہ کیس میں ان کے خلاف الزامات ثابت ہوگئے ہیں۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانہ اور پانچ سال کیلئے نااہل قراردے دیا ہے۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ قید کی سزا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعظم کس کو بنائیں؟ وزیراعظم کا اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ