منی لانڈرنگ کیس،ایف آئی اےنےپرویز الہیٰ کیخلاف کارروائی غیرقانونی تسلیم کرلی
یوتھ ویژن نیوز : ایف آئی اے نے پرویز الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں شریک ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی غیر قانونی تسلیم کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری پر حریم شاہ کا ردعمل ‘ویڈیوز’ جاری کرنے کی دھمکی
تفصیلات کے مطابق عدالت نے مونس الہیٰ کو بھی اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کالعدم قرار دیدی۔ آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے ملزموں کی طلبی کے نوٹسز پر عمل کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔
دوران سماعت جج بخت فخر بہزاد نے استفسار کیا کہ چالان کدھر ہے، مقدمہ کب درج ہوا؟ آج کیا تاریخ ہو گئی ہے، تاخیر کا ذمہ دار کون ہے؟
عدالت نے ڈی ایس پی لیگل سے پوچھا کہ پرویز الہیٰ کو پیش کرنے کی منظوری ہوئی تھی توکیا بنا؟
ڈی ایس پی لیگل نے موقف اختیار کیا کہ پرویز الہیٰ کو جیل حکام نے پیش کرنا تھا، پولیس نے نہیں
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی گرفتاری پرعلی محمدخان کاردعمل
سپیشل سنٹرل کورٹ کے جج نے ریمارکس دیئےکہ جو بھی یہاں آتا ہے، جھوٹ ہی بولنے آتا ہے۔اس ساری کارروائی پر مناسب حکم جاری کروں گا۔