پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر، محترمہ جین میریٹ کی ملاقات پاکستان اور روس کا کثیر الجہتی پلیٹ فارمز پر ہم آہنگی اور باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کا عزم پاکستان کا اقوام متحدہ ای گورنمنٹ انڈیکس میں 14 درجے کا زبردست اضافہ چین کا تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے والی 9 امریکی کمپنیوں کی املاک منجمد کرنے کا اعلان بغیر فضل الرحمان کی حمایت کے آئینی ترامیم ناممکن ہے، بلاول بھٹو سندھ حکومت نے بارش سے متاثرہ کراچی کی سڑکوں کی مرمت کے لیے 1.5 ارب روپے کی منظوری دے دی مولانا فضل الرحمٰن نے آئینی ترامیم کو ناقابل قبول اور ناقابل عمل قرار دے دیا پی ٹی آئی کا مینارِ پاکستان ریلی سے قبل گرفتاریوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع آئینی ترمیم کے بجائے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے، مفتاح اسماعیل حکومت کا آئینی ترامیم پر بار ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ،وزیرِ قانون اعظم نزیرتارڑ

پاکستان اورایران کےمابین5سالہ اسٹریٹجک تجارتی معاہدہ طےپاگیا

یوتھ ویژن نیوز:  پاکستان اور ایران کے درمیان 5 سالہ اسٹریٹجک تجارتی معاہدہ ہوگیا۔

اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ میں بلاول بھٹو اور ایرانی وزیرِ خارجہ نے معاہدے پر دستخط کیے۔

اس حوالے سے ہونے والی تقریب میں وفاقی وزراء ایاز صادق اور نوید قمر بھی موجود تھے۔

بعدازاں پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے  مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: بالوں کو وقت سے پہلے سفید ہونے سے روکنے کیلئے بہترئیں غذائیں کون سی ہیں؟

اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے کم و بیش 15 مہینے قبل حکومت سنبھالی،جون میں ایران کا پہلا دورہ کیا تھا، ایران کے ساتھ برادرانہ اور تاریخی تعلقات ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ گوادر میں بجلی کی فراہمی میں ایران نے بہترین کردار ادا کیا، ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں مزید تعاون مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

وزیرِ خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اسٹریٹجک تعلقات ہیں، ایرانی ہم منصب کے ساتھ مختلف معاملات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ تجارت، معیشت، انرجی و آرٹ میں باہمی تعاون کے فروغ کے لیے متعدد تجاویز زیر غور ہیں، ہم نے 2023 سے 2028 تک کے لیے باہمی تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دی ہے۔

وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ہمارے آج کے اقدامات اگلے کئی سالوں تک ہمارے عوام کے لیے فائدہ مند ہوں گے، ہمارے اس معاہدے سے باہمی تجارت 5 ارب ڈالرز تک بڑھے گی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی خاتون نے کاسمیٹک سرجری کروانے کیلئے اپنا گھر فروخت کردیا

قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرنے کا فیصلہ

بلاول بھٹو نے کہا کہ مذاکرات میں دونوں ملکوں میں قید افراد کے مسائل بھی زیر بحث آئے اور سزا یافتہ ایرانی قیدیوں کو معاہدے کے تحت ایران کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام مچھیروں پر عائد جرمانے ختم کر کے انہیں رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں ممالک نے یہ طے کیا ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا جائے، ہم چاہتے ہیں کہ ہماری سرحد پر امن و سلامتی کی صورتحال قائم رہے۔

اسلاموفوبیا اور مسئلہ کشمیر پر بات چیت

وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ایرانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں اسلاموفوبیا کے حوالے سے درپش چیلنجز پر بھی بات چیت کی اور کشمیر میں ہونے والے مظالم کا بھی ذکر کیا، ہم نے اس بات پر زور دیا کہ ای سی او کے پلیٹ فارم سے وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر کام کیا جائے۔

بھاولپور سابقہ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بھاولپور کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

اس موقع پر ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ گیس پائپ لائن منصوبہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں مزید وسعت چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بارڈر پر مارکیٹوں کے قیام سے تجارت میں آسانی ہو رہی ہے۔ ایران، چین اور پاکستان کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری منصوبہ ہونا چاہیے۔

پاک ایران دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی جانب ایک اہم قدم:

وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر اور ایران-پاک بین الپارلیمانی دوستی گروپ کے رہنما جناب امیرآبادی فرحانی میں اہم ملاقات ہوئی۔ جس میں دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد میں ہونے والے پاک ایران پارلیمانی دوستی گروپ کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

روزانہ انجیر کھانے کے 5 بڑے فائدے

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق، وزارت خارجہ و تجارت کے نمائندوں نے ملاقات میں شرکت کی۔ دونوں رہنماؤں نے ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کا مقصد باہمی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

ملاقات میں علاقائی خوشحالی کو بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری کو فروغ دینے کے باہمی عزم کو اجاگر کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com