توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی حق دفاع بحال کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
یوتھ ویژن نیوز : چیئرمین پی ٹی آئی کی حقِ دفاع بحال کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ محفوظ کیا ۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ ہم اس پر مناسب آرڈر جاری کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: تیسرے دن بھی حکومت کے قومی اسمبلی سے مزید8 بل منظور
درخواست کی سماعت کے دوران خواجہ حارث نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے حق دفاع ختم کرتے ہوئے گواہ پیش کرنے کی اجازت نہیں دی،ٹرائل کورٹ نے گواہوں کو غیر متعلقہ کہا،ہم نے ٹرائل کورٹ کا وہ آرڈر چیلنج کیا ہے،ہمارا موقف ہے کہ ہمارے گواہ ٹیکس کنسلٹنٹ اور اکاؤنٹنٹ ہیں جو کیس سے متعلقہ ہیں،ٹیکس فارم چیئرمین پی ٹی آئی خود نہیں بھرتے بلکہ اپنے ٹیکس کنسلٹنٹ کو دستاویزات فراہم کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کووں کا نظام عدالت انسانی نظام عدالت سے بہترقرار
ٹرائل کورٹ کے جج نے کہا کہ آج حتمی دلائل سن کر فیصلہ کریں گے، وہ ابھی بھی اس کورٹ کے آرڈر کا انتظار کر رہے ہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ میں دیکھ لیتا ہوں ایک ڈویژن بنچ میں بھی سماعت کرنی ہے