آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

اسٹاک مارکیٹ تیزی، 100 انڈیکس 634 پوائنٹس اضافے کے بعد  49 ہزار 300 سو پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کرگیا ہے۔

یوتھ ویژن نیوز : کاروبار میں زبردست تیزی کے بعد اسٹاک مارکیٹ گزشتہ چھ برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ 100 انڈیکس 634 پوائنٹس اضافے کے بعد  49 ہزار 300 سو پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کرگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں صبح سے تیزی رہی تاہم اختتام پر منفی زون میں چلی گئی۔انوسٹرز کی جانب سے شیئرز فروخت کرنے کی وجہ سےمارکیٹ نیچے آئی ۔مارکیٹ 153 پوائنٹس کی کمی سے 48 ہزار 611 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 367 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔129 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 216 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 49,404 جبکہ کم ترین سطح 48,541 رہی ۔

یہ بھی پڑھیں: چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 96ویں سالگرہ پر جی ایچ کیو میں تقریب

یاد رہے کہ100 انڈیکس میں گزشتہ پانچ کاروباری ہفتوں کے دوران تقریباً 8 ہزار سے زائد پوائنٹس یعنی 20 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک روپے 38 پیسے سستا ہوکر 2 سو 88 روپے کا ہوگیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں ریفائنری سیکٹر اور آئی ٹی سیکٹر میں زبردست خریدو فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ ریفائنری انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے باعث خرید و فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ بینکنگ سیکٹرز میں نئے معاہدے ہونے کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

 آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل جاری ہے، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ پانچ ہفتوں میں اسٹاک مارکیٹ میں ساڑھے اٹھارہ فیصد بہتری آئی ہے یعنی مارکیٹ 41 ہزار سے 49 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگئی ہے

یہ بھی پڑھیں: بیجنگ:40 گھنٹوں میں بارش نے140سالہ ریکارڈ توڑ دیا،بارش سے 20 اموات ریکارڈ

ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ کی وجہ پاکستان کا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہے، جس سے اسٹاک مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ دوسری جانب  بڑے اداروں کی جانب سے بھی حصص کی خریداری کا رجحان غالب ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com