پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ test اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں تیسرے فیض ادبی میلے کا انعقاد عارف علوی نے بانی پی ٹی آئی کی چند ہفتوں میں رہائی کی پیش گوئی کر دی۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ٹیک لانسرسمٹ کے میگا ایونٹ کا انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوروائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران نے ورلڈ سوائل ڈے کی شاندار تقریبات کا افتتاح کیا پاکستان کا آئی ایم ایف کے 5 اہم اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا خدشہ پاکستان کسٹمز کا اسمگل شدہ گاڑیوں کے استعمال پر پابندی کا اعلان پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کراچی میں گھر سے گرفتار مصدق ملک کا روس کے ساتھ خام تیل معاہدے کی خبروں کی تردید عمر ایوب کی جی ایچ کیو حملے کے کیس میں بریت کی درخواست مسترد

تیسرے دن بھی حکومت کے قومی اسمبلی سے مزید8 بل منظور

یوتھ ویژن نیوز :  قومی اسمبلی نے آج بھی آٹھ بل منظور کر لیے،ارکان کے اسلحہ لائسنس نہ بننے پر احتجاجاً وزارت داخلہ کا بل موخر کر دیا گیا،کورم کی نشاندہی پر اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں عبدالکبر چترالی نے وزراء کی عدم موجودگی پر احتجاج کیا۔ متعلقہ وزراء کی عدم موجودگی کے باعث سپیکر نے وقفہ سوالات موخر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی سےصرف 2دن میں 53 بل منظور،اراکین کا احتجاج

 نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاؤنٹر فائنانسنگ آف ٹیررزم اتھارٹی کے قیام کا بل:

نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاؤنٹر فائنانسنگ آف ٹیررزم اتھارٹی کے قیام کا بل حنا ربانی کھر نے قومی اسمبلی میں پیش کیا جس کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی گئی، حنا ربانی کھر نے کہا کہا منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی فنانسنگ کی روک تھام کے لیے تمام امور ایک ہی اتھارٹی کے تحت لائے جائیں گے۔

تجارتی تنازعات کے حل کے لیے ادارے کے قیام کا بل:

تجارتی تنازعات کے حل کے لیے ادارے کے قیام کا بل 2023 مشترکہ اجلاس کو بھجوا دیا گیا۔ قومی اسمبلی نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کا تحفظ ترمیمی بل 2023 اور پریس، اخبارات، نیوز ایجنسی اور کتب رجسٹریشن ترمیمی بل 2023 بھی اتفاق رائے سے منظور کر لیے

یہ بھی پڑھیں: بھاولپور سابقہ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بھاولپور کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

 پاکستان سول ایوی ایشن بل:

قومی اسمبلی نے پاکستان سول ایوی ایشن بل 2023 کی منظوری دے دی، بل وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی نے پیش کیا۔

نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن بل:

قومی اسمبلی نے نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن این ایل سی کے قیام کا بل منظور کر لیا۔ نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن بل 2023 وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی نے ایوان میں پیش کیا۔ مرتضی جاوید عباسی نے فیڈرل پروسیکیوشن سروس بل 2023 قومی اسمبلی میں پیش کیا جس پر عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ سپیکر صاحب ارکان کے اسلحہ لائسنس نہیں بن رہے اگر آپ نے وزارت داخلہ کی قانون سازی موخر نہ کی تو میں کورم کی نشاندہی کروں گا۔ ارکان قومی اسمبلی کے اسلحہ لائسنس نہ بننے پر وزارت داخلہ سے متعلق قانون سازی موخر کر دی گئی۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اسمبلی کی مدت مکمل ہونے والی ہے ارکان کے اسلحہ لائسنسوں کی درخواستوں پر فوراً عمل کیا جائے۔وزیر داخلہ کل آ کر ایوان میں ارکان کو مطمئن کریں، اس کے بعد وزارت داخلہ کی قانون سازی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بیجنگ:40 گھنٹوں میں بارش نے140سالہ ریکارڈ توڑ دیا،بارش سے 20 اموات ریکارڈ

 گن اینڈ کنٹری کلب بل:

قومی اسمبلی نے گن اینڈ کنٹری کلب بل 2023 منظور کر لیا۔فضائی حادثات کی بہتر تحقیقات کے لیے ایئر سیفٹی انویسٹیگیشن ترمیمی بل قومی اسمبلی میں منظور کر لیا گیا۔ بل سینٹ نے ترامیم کے ساتھ منظور کیا تھا۔

 یونیورسٹیوں کے قیام کا بل:

قومی اسمبلی میں یونیورسٹیوں کے قیام کے بلز کی منظوری پر عبدالاکبر چترالی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیوں سے متعلق قانون سازی پر میڈیا اور عوام میں قومی اسمبلی پر تنقید کی جا رہی ہے، پیسے لے کر یونیورسٹیوں کے بل منظور کروائے جا رہے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ یونیورسٹیاں بنانا کوئی بری بات نہیں۔ قانون سازی کے بعد اگر ایچ ای سی کے معیار پر پورا نہ اتری تو یونیورسٹی شروع نہیں کی جا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: لودھراں:تھانہ سٹی کی حوالات سے تین ملزمان کے فرار ڈی پی او نےنوٹس لےلیا

 انسٹیٹیوٹ آف گجرات کے قیام کا بل:

قومی اسمبلی نے انسٹیٹیوٹ آف گجرات کے قیام کا بل منظور کر لیا۔ بل چوہدری ارمغان سبحانی نے پیش کیا۔ یونیورسٹیوں کے قیام کے بل کی منظوری کے خلاف عبدالاکبر چترالی نے احتجاجاً کورم کی نشاندہی کر دی۔کورم کی نشاندہی ہونے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے ایوان کی کاروائی جمعہ 11 بجے تک ملتوی کر دی۔

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com