چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 96ویں سالگرہ پر جی ایچ کیو میں تقریب
چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 96ویں سالگرہ پر جی ایچ کیو میں تقریب ہوئی،آرمی چیف جنرل عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے چینی ناظم الامور، دفاعی اتاشی سمیت چینی سفارتخانے کے حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی ،اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاک چین تعلقات منفردنوعیت کےہیں جو ہرامتحان کی گھڑی میں سرخروہوئے، انہوں نے کہا کہ پی ایل اے اورپاک فوج بھائی بھائی ہیں،دونوں افواج کےتعلقات اورتعاون مزیدوسعت اختیارکرےگا،آرمی چیف نے چین کےدفاع ،سیکیورٹی اورتعمیرملت میں پی ایل اے کےکردارکی تعریف کی ۔چینی ناظم الامور نے کہا کہ دونوں ممالک کاہرموسم کااسٹریٹجک تعاون آزمائش کی ہرگھڑی میں پورااتراہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چین اورپاکستان سی پیک کےآغازکی 10سالہ تقریبات منارہےہیں،آرمی چیف اوردیگرعسکری قیادت کےکامیاب دورے باہمی فوجی تعلقات کوفروغ دیں گے