اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پنجاب حکومت کا بیوروکریسی کے تبادلے نہ کرنے کا فیصلہ کارل سیگن (1934 – 1996) ایک عظیم سائنسدان فالج کے اٹیک سے پوری عمر کی معذوری ہونے سے بچائیں ڈیپارٹمنٹ آف ہارٹیکلچر فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائر منٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور پاکستان سوسائٹی آف ہارٹیکلچر سائنسز کے زیر اہتمام8ویں دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس آل پاکستان انٹرورسٹی ریسلنگ چیمپئن شپ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے 4 کانسی اور1چاندی کامیڈل جیت لیا صدرمملکت کی منظوری کے بغیر ہی قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب، نوٹیفکیشن جاری ملتان ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بلوچ لاپتہ افراد کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہو گئے یادداشت کوتیز کرنے کیلئےمفید مشقیں وفاقی محتسب بہاولپورریجن میں واپڈا سمیت دیگرمحکموں کیخلاف شکایات پرعوام کو25 لاکھ روپے کاریلیف مل گیا

عثمان بزدار،خسروبختیار،نواب بھاول خان عباسی سمیت 22 ارکان فارغ، پی ٹی آئی نے پارٹی سے نکال دیا

یوتھ ویژن نیوز : پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت 22 سابق ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پٰی ٹی آئی نے پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر 22 ارکان کو پارٹی سے نکالا اورپارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سابق ایم این اے سردار محمد خان لغاری اور خسرو بختیار کی بنیادی رکنیت بھی ختم کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ جاوید اختر انصاری، فاروق اعظم ملک، محمد اختر ملک، سید محمد ندیم شاہ، احتشام الحق، بہاول خان عباسی، سبین گل کو بھی پی ٹی آئی سے فارغ کردیا گیا۔میاں شفیع محمد، سید محمد اصغر شاہ، میاں طارق عبداللہ، محمد افضل، احسن الحق، سلیم اختر، محمد ظہیر الدین خان  کی بھی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق مخدوم افکار الحسن، راجہ محمد سلیم، اکرم کانو، محی الدین سولنگی  کو بھی پارٹی سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ان تمام افراد کو  پاکستان تحریک انصاف  کا نام، عہدہ اور رکنیت کا استعمال کرنے سے روک  دیا گیا ہے،

خیال رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، محمد خان لغاری اور خسروبختیار سمیت نکالے گئے متعدد افراد نے 9 مئی کے واقعے کے بعد پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com