اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پنجاب حکومت کا بیوروکریسی کے تبادلے نہ کرنے کا فیصلہ کارل سیگن (1934 – 1996) ایک عظیم سائنسدان فالج کے اٹیک سے پوری عمر کی معذوری ہونے سے بچائیں ڈیپارٹمنٹ آف ہارٹیکلچر فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائر منٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور پاکستان سوسائٹی آف ہارٹیکلچر سائنسز کے زیر اہتمام8ویں دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس آل پاکستان انٹرورسٹی ریسلنگ چیمپئن شپ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے 4 کانسی اور1چاندی کامیڈل جیت لیا صدرمملکت کی منظوری کے بغیر ہی قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب، نوٹیفکیشن جاری ملتان ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بلوچ لاپتہ افراد کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہو گئے یادداشت کوتیز کرنے کیلئےمفید مشقیں وفاقی محتسب بہاولپورریجن میں واپڈا سمیت دیگرمحکموں کیخلاف شکایات پرعوام کو25 لاکھ روپے کاریلیف مل گیا

قومی اسمبلی سےصرف 2دن میں 53 بل منظور،اراکین کا احتجاج

یوتھ ویژن نیوز : صرف 2 روز میں قومی اسمبلی سے 53 بل منظور،قومی اسمبلی نے آج  12بل کثرت رائے سے منظور کر لیئے جن میں سے سات نئے تعلیمی اداروں کے قیام کے حوالے سے ہیں جس پر اراکین کا احتجاج

 اسمبلی میں پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2023 اور پریس کونسل آف پاکستان ترمیمی بل 2023 مزید ترمیم کے ساتھ پاس کر لیئے ہیں جبکہ ٹریڈ آرگنائزیشن بل کو مشترکہ اجلاس کو بیجھوا دیا گیا ہے،نئے تعلیمی اداروں کے قیام کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اتفاق رائے ہونے کے بعد اسمبلی کا ایجنڈا معطل کر کے بل پاس کیےگئے ۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس،عدالت نےعمران خان کے گواہان کی فہرست مسترد کردی،فریقین حتمی دلائل کیلئےکل طلب

تفصیلات کےمطابق  قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں  ہوا،قومی اسمبلی میں طارق بشیر چیمہ نے پرائس کنٹرول اور منافع خوری و ذخیرہ اندوزی کی ممانعت ترمیمی بل 2023ایوان میں پیش کیا،

مولانا عبدالاکبر چترالی نے چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ احمد حسین ڈیہڑ کی طرف سے وفاقی عدالتی کارروائی کی خدمت بل 2023پیش کیا۔

وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے وزیر توانائی کی طرف سے گیس چوری کی روک تھام اور وصولی ترمیمی بل 2023ایوان میں پیش کیا ۔بل کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل،ملک میں قانون کون ساچلےگافیصلہ عوام کرے گی،چیف جسٹس پاکستان

وزیر تخفیف غربت شازیہ مری نے زکوٰۃ عشر ترمیمی بل 2023ایوان میں پیش کیا جو کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

وزیر پارلیمانی امور نے وزیر تجارت نوید قمر کی طرف سے سینیٹ سے ترمیم کے ساتھ منظور ہونے والے بل ٹریڈ آرگنائزیشن بل 2023ایوان میں پیش کیا جس کو قومی اسمبلی نے مسترد کردیا جس کے بعد بل کو مشترکہ اجلاس میں بھیج دیا گیا۔

شازیہ مری نے وزیر خارجہ بلاول کی طرف سے ایپوسٹائل ترمیمی بل 2023  پیش کیا جس کو منظور کر لیا گیا،غیر ملکی عوامی دستاویزات کے لئے قانون حیثیت کی شرط ختم کرنے سے متعلق بل منظور کیا گیا ہے وجیہہ قمر نے چیرپرسن قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کی طرف سے پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2023اور پریس کونسل آف پاکستان ترمیمی بل 2023 ایوان میں پیش کئے۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2023ایوان میں پیش کیا ۔مولانا عبدالاکبرچترالی اور عالیہ کامران نے مخالفت کردی۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کونسل آف پاکستان ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا ۔ بل کثرت رائے سے پاس ہوگیا۔ایجنڈا معطل کرکے بل لیا گیا۔

ریاض الحق نے قائداعظم انسٹیٹوٹ آف منیجمنٹ سائنسز سرگودھا بل 2023ایوان میں پیش کیا،وزیر نے بل کی حمایت کی ۔بل قومی اسمبلی نے پاس کرلیا۔طاہرہ اورنگزیب نے اخوت انسٹیٹیوٹ قصور بل 2023ایوان میں پیش کیا ۔ بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

طاہرہ اورنگزیب نے ثمیہ مطوب اور کیل داس کی طرف سے نے اسلام آباد یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اینڈ ایمر جنگ ٹیکنالوجی کا بل 2023ایوان میں پیش کیا ۔بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز پی این ایس طارق کا افتتاح،ترکیہ کےنائب صدراورشہبازشریف بطورمہمان خصوصی شرکت

رکن اسمبلی وجہیہ قمر نے فیلکن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل 2023ایوان میں پیش کیا ۔قیصر شیخ نے کنکز انسٹیٹیوٹ آف ہائیر ایجوکیشن بل 2023ایوان میں پیش کیا،بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ۔

طاہرہ اورنگزیب نے مونارک انسٹیٹیوٹ حیدر آباد بل 2023ایوان میں پیش کیا بل کو کثرت رائے سے منظور کرلیا،طاہرہ اورنگزیب نے عبدالقادر مندوخیل کی طرف سے ببرک انسٹیٹیوٹ آف سائنس آرٹ و ٹیکنالوجی بل 2023ایوان میں پیش کیا بل کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ۔

ارکان پارلیمنٹ کا موقف ہے کہ نئی قانون سازی کے بلز متعلقہ کمیٹیوں کو بھی نہیں بھیجے جا رہے اور نئی قانون سازی پر ایوان میں بحث بھی نہیں کرائی جا رہی۔

ممبران اسمبلی کی جانب سے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جلد بازی میں کی گئی قانون سازی کے اثرات ہوں گے۔صرف ایک روز میں قومی اسمبلی نے ایک درجن سے زائد بل منظور کیے اور بعض شقوں میں تو ایسے بل بھی پاس کروائے گئے جو ایجنڈے پر موجود ہی نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کےغسل کی تقریب کے دوران خانہ کعبہ کا دروازہ کھول دیا گیا

جمعرات 27 جولائی کو قومی اسمبلی نے 24 بل منظور کیے جبکہ جمعہ 28 جولائی کو قومی اسمبلی نے 29 بل منظور کیے، گزشتہ روز بھی قومی اسمبلی سے 6 بل پاس کروائے گئے اور اسی قانون سازی کو لیکر حکومتی اراکین میں جھگڑا ہو گیا جس کی وجہ سے اسپیکر کو قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنا پڑ گیا۔

اس کی مثال نگران حکومت کی مدت کے حوالے سے بل ہے جس کا ایجنڈا نا تو وقت پر جاری کیا گیا اور نا ہی اس کا مسودہ ارکان کو فراہم کیا گیا تھا، اس کے علاوہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ بل بھی ایجنڈے میں شامل نہیں تھا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کے بل بغیر بحث کے منظور کروائے گئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com