گھوڑے پر بیٹھ کر قانون سازی کی جا رہی ہے، رکن اسمبلی عبدالاکبر چترالی
2 دین میں 52 بل منظور کرنے پر رکن قومی اسمبلی عبدالاکبر چیترالی نے کہا کہ حکومت گھوڑے پر بیٹھ کر قانون سازی کر رہی ہے۔ اس قانون سازی کے حوالے سے اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا گیا اور جماعت اسلامی کے رکن عبدالاکبر چترالی کا کہنا تھا اسمبلی کی مدت ختم ہو رہی ہے تو گھوڑے پر بیٹھ کر قانون سازی کی جا رہی ہے۔
اسی طرح سینیٹ کے 24 جولائی سے جاری اجلاس میں بھی اب تک 13 بل منظور کروائے جا چکے ہیں جس میں سے کچھ بل تو ایوان بالا میں براہ راست پیش کر کے منظور کروائے گئے جیسے آرمی ایکٹ ترمیمی بل، ڈی ایچ اے بل اور کنٹونمنٹ بل کو سینیٹ نے فوری طور پر ایجنڈا میں پیش کیا گیا اور اسی وقت منظور کر لیا گیا۔
Load/Hide Comments