مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کےغسل کی تقریب کے دوران خانہ کعبہ کا دروازہ کھول دیا گیا
مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی تقریب کے دوران خانہ کعبہ کا دروازہ کھول دیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق غسل کعبہ کی تقریب میں آئمہ کرام اور حرمین شریفین انتظامی امور کے حکام بھی شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: نئے "رولز” کے بعد سرکاری ملازم کی "پنشن” کیا ہوگی؟ جانئیے!
کلید بردار الشیخ ڈاکٹر صالح آل زین نے بیت اللہ کا دروازہ کھولا اور مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو غسل دیا۔
نائب گورنر مکہ مکرمہ نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کی۔
غسل کعبہ کے دوران بیت اللہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو صاف کیا گیا جب کہ غسل کعبہ کیلئے 20 لیٹر آب زمزم اور عرق گلاب استعمال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کو نئی پابندیوں کا سامنا
غسل کے بعد خانہ کعبہ کوخالص عود،عرق گلاب اوربخورکی خوشبوؤں سےمعطر کیا گیا۔