اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پنجاب حکومت کا بیوروکریسی کے تبادلے نہ کرنے کا فیصلہ کارل سیگن (1934 – 1996) ایک عظیم سائنسدان فالج کے اٹیک سے پوری عمر کی معذوری ہونے سے بچائیں ڈیپارٹمنٹ آف ہارٹیکلچر فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائر منٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور پاکستان سوسائٹی آف ہارٹیکلچر سائنسز کے زیر اہتمام8ویں دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس آل پاکستان انٹرورسٹی ریسلنگ چیمپئن شپ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے 4 کانسی اور1چاندی کامیڈل جیت لیا صدرمملکت کی منظوری کے بغیر ہی قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب، نوٹیفکیشن جاری ملتان ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بلوچ لاپتہ افراد کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہو گئے یادداشت کوتیز کرنے کیلئےمفید مشقیں وفاقی محتسب بہاولپورریجن میں واپڈا سمیت دیگرمحکموں کیخلاف شکایات پرعوام کو25 لاکھ روپے کاریلیف مل گیا

توہین الیکشن کمیشن کیس:الیکشن کمیشن نےعمران خان کو فرد جرم کیلئے طلب کر لیا

الیکشن کمیشن نے توہینِ کمیشن کے کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے چیئر مین پی ٹی آئی کو 22 اگست کو طلب کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن کیسز کی سماعت ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کی۔  چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل شعیب شاہین، فواد چوہدری کی جانب سے وکیل فیصل چوہدری اور اسد عمر ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ اسد عمر نے انتخابات کی طرف توجہ دلائی تو ممبرنثاردرانی بولے عدالتوں سےحکم امتناعی واپس لیں، ایک ہفتے میں فیصلہ سنا دینگے الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے کیلئے پرعزم ہے 

یہ بھی پڑھیں: نئے "رولز” کے بعد سرکاری ملازم کی "پنشن” کیا ہوگی؟ جانئیے!

عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل  نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ابھی تک مکمل ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی ذاتی حیثیت میں پیشی سے استثنا کی درخواست دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے میڈیکل چیک اپ کے لیے ہسپتال جانا ہ، عمران خان کئی دنوں سے روزانہ عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں۔

ممبر الیکشن کمیشن اکرام اللہ خان نے کہا کہ  آج چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کرنا تھی، توہینِ عدالت کیس میں کیسے استثنا کی درخواست منظور کرلیں؟۔ جس پر  وکیل نے  جواب دیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر تاحال جرم ثابت نہیں ہوا۔

اسد عمر نے کہا کہ 22اگست کوتقریباً الیکشن کا شیڈول آجائے گا ایک سیاسی جماعت کوانتخابات کےدوران کیسزکی سماعت سے کیا تاثرجائےگا ؟کمیشن سربراہ نثاردرانی نے ریمارکس دیے الیکشن کمیشن اس کیس کوایک ماہ میں نمٹاسکتا تھا ، سیاسی کیسزایک سال سےچلارہاہے۔ فریقین نے اسٹے لیے ،استثنیٰ کی درخواستیں دیں ۔ کمیشن سربراہ نےمزید کہاکہ جماعتوں کوسوچنا چاہیے وہ اداروں کوکتنا مضبوط کررہے ہیں سیاستدانوں نے ملک کو چلانا ہے ان کوسوچنا ہوگا 

یہ بھی پڑھیں: گوگل نے اپنی سروس گوگل میپس میں بڑی تبدیلی کردی

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ 22 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ہوگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com