اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ روس نے پیٹرول کی برآمدات پر 6 ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی دنیا کے لیے بد صورت ترین مگر اپنے وقت کے بہترین کردار ضیاء محی الدین کی پہلی برسی "کپاس کی کاشت میں انقلابی تبدیلی وزیراعظم نے انتخابی نتائج میں تاخیر کے الزامات مسترد کر دیے بلوچستان کے علاقے پشین، قلعہ سیف اللہ میں دو بم دھماکے20 افراد جاں بحق جماعت اسلامی نے انتخابات میں دھاندلی کی صورت میں سخت مزاحمت کا انتباہ دے دیا کیا پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا قلعہ برقرار رکھ سکے گی؟ کراچی میں الیکشن کے انتظامات مکمل پی ٹی آئی کا 5 فروری کو نئے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورویڈیو سکینڈل،نگران حکومت کا جوڈیشل کمیشن کے قیام کااعلان 

یوتھ ویژن نیوز :نگران پنجاب حکومت نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ویڈیو سکینڈل پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامیہ یونیورسٹی بھاولپور کےنوجوان طالب علم علی رضا کا اعزاز گھر کی چھت کو قابل استعمال بنا دیا

اسلام آباد سے واپسی پر نگران وزیراعلیٰٰ محسن نقوی نے ایئرپورٹ پر ہی اہم اجلاس کی صدارت کی ۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کواسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور  سکینڈل پر3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کے کنوینر ڈی آئی جی سپیشل برانچ فیصل علی راجہ نے رپورٹ پیش کی۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں ویڈیو سکینڈل پر عدالتی تحقیقات کا اعلان کیا ۔ اس ضمن میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے باقاعدہ درخواست کی جائے گی کیس کی تفتیش لاہور میں شفٹ کر دی گئی۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سمیت تمام یونیورسٹیوں میں انسداد ہراسمنٹ سیل بنائے جائیں گے۔ خواتین بروفیسرز ان سیل کی سربراہ ہوں گی۔ صوبائی سطح پر بھی خصوصی انسداد ہراسمنٹ سیل قائم کیا جائے گا ۔ خاتون سیکرٹری صوبائی سیل کو ہیڈ کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: یونیورسٹی اور استاتذہ کو بدنام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، اکیڈمک سٹاف ایسوی ایشن ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور

محسن نقوی کاکہنا تھاکہ ہماری بچیوں کا معاملہ ہے ، جامع تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائیں گے۔ بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔ عزت پر حرف نہیں آنے دیں گے۔

 اجلاس میں صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن منصور قادر، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سیکرٹری قانون۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ۔سپیشل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن، تحقیقاتی کمیٹی کے کنوینر ڈی آئی جی سپیشل برانچ فیصل علی راجہ، ڈی آئی جی انٹرنل اکاؤنٹی بلٹی برانچ سید محمد امین بخاری،ڈائریکٹر ایف آئی اے اور متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com