وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت،قرآن پاک کی بے حرمتی پرمذمت
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی اسلامو فوبک اور نفرت انگیز کارروائیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بین المذاہب ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا، وہ پیر کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 18ویں غیر معمولی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے اجلاس میں ورچوئل شرکت کی، یہ اجلاس قرآن پاک کی بے حرمتی کے بار بار پیش آنے والے واقعات پر بحث کیلئے بلایا گیا تھا جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیموں کا اعلان،پیڑول کی قیمت میں بڑااضافہ
انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بین المذاہب مکالمے اور مذہبی منافرت سے دور رہنے کی وکالت کرنے والی قراردادوں کی منظوری کا خیرمقدم کیا۔ بلاول بھٹونے رواں سال کے اوائل میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر ایکشن پلان کیلئے پیش کی گئی اپنی تجویز کا اعادہ کیا جس میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی تقرری اور عدالتی میکانزم کا قیام شامل ہے تاکہ مجرموں کو جوابدہ بنایا جا سکے۔
او آئی سی وزارائے خارجہ کی کونسل نے عدم برداشت، امتیازی سلوک اور اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جامع قرارداد منظور کی جس میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے متفقہ طور پر مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر نفرت، امتیازی سلوک، بدنامی اور تشدد کو اکسانے کے واقعات سے نمٹنے کیلئے 8 نکاتی ایکشن پلان کی اہمیت کا اعادہ کیا گیا،
یہ بھی پڑھیں: ئے "رولز” کے بعد سرکاری ملازم کی "پنشن” کیا ہوگی؟ جانئیے!
قراردادمیں تمام حکومتوں سے موجودہ قانونی اور انتظامی فریم ورک کو مکمل طور پر نافذ کرنے یا مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر تمام افراد کو نفرت اور تشدد سے بچانے کیلئے نئی قانون سازی کرنے کا مطالبہ بھی کیاگیا۔تاکہ تمام افراد کو مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر نفرت اور تشدد سے بچایا جا سکے۔