حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیموں کا اعلان،پیڑول کی قیمت میں بڑااضافہ
یوتھ ویژن نیوز: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کااعلان کرتے ہوئے پیڑول کی قیمت میں بڑااضافہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نئے "رولز” کے بعد سرکاری ملازم کی "پنشن” کیا ہوگی؟ جانئیے!
انہوں نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 90 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے ہوگئی ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور اوگرا کے ساتھ تیل کی قیمتوں کے بارے میں مشاورت ہوئی لہٰذا ملکی مفاد سامنے رکھتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے
یہ بھی پڑھیں: پاکستان: پنجاب بھر میں چینی شہریوں اورحساس مقامات کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی
وزیراعظم نے کہا ہے کہ عوام کے لیے جو بہتر ہوسکتا ہے وہ کرنا چاہیے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہیں اور سب کو پتا ہے کہ اسٹینڈ بائی معاہدہ ہوا ہے، ماضی میں بھی یہی مسئلہ ہوا کہ حکومت نے جاتے ہوئے معاہدوں کو پورا نہ کیا اس لیے ہماری آئی ایم ایف کے ساتھ پیٹرولیم لیوی سے متعلق کمٹمنٹ ہے