پنجاب بار کونسل نے کل لاولپنڈی ڈویژن میں ہڑتال کا اعلان کر دیا

یوتھ ویژن نیوز : آج مورخہ2023-07-30کوجناب بشارت اللہ خان وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل اور جناب طاہر شبیر چوہدری چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بارکونسل، ملک اسرار احمد، چوہدری محمد اشفاق کہوٹ، راجہ ظفر اقبال،چوہدری آصف محمود لکھن، راجہ فرخ عارف بھٹی، اسدمحمود عباسی اور توفیق آصف ممبران پنجاب بار کونسل نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے مورخہ2023-07-27 کوعاطف علی قریشی ایڈووکیٹ،سابق سیکرٹری بار ایسوسی ایشن پنڈی گھیب کےقاتلوں کو24 گھنٹوں کہ اندر گرفتارکرنے کامطالبہ کیا تھا، لیکن پنجاب پولیس ابھی تک72گھنٹےگزرنے کے باوجودقاتلوں کو گرفتار میں ناکام رہی جو کہ محکمہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
انہوں نےپولیس کے اس رویہ اورناکامی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے بطور احتجاج کل مورخہ2023-07-31بروز سوموار راولپنڈی ڈویژن میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہےاور کہا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن کےوکلاء صاحبان کل عدالتوں میں پیش نہ ہوں گے۔
انہوں نے ڈی پی او اٹک اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر عاطف علی قریشی ایڈووکیٹ کہ قاتلوں کو گرفتار کرنے میں پولیس کی طرف سے مزید تاخیر کی گئی تو وکلاء ہڑتال کے اس دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جائے گا۔