اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورواقعہ کی ابتدائی تحقیقات مکمل،ذمہ داروں کوسخت سزا ملے گی،محسن نقوی
یوتھ ویژن نیوز ؛ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے واقعہ کی ابتدائی تحقیقات مکمل ہوچکی ہے،ذمہ داروں کوسخت سزا ملے گی۔ضرورت پڑی توجوڈیشل انکوائری بھی کرائیں گے۔پولیس کو مکمل بااختیار بنایا ہے۔صوبائی وزیر بلال افضل،چیف سیکرٹری، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن،آر پی او، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات،ڈی سی،ڈی پی او اوردیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
یہ بھی پڑھیں: بہاورلپورمیں کہرام مچاہے،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں گرماگرمی،وائس چانسلرکی طلبی
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج لاہور،سیالکوٹ موٹروے سے گوجرانوالہ کو لنک کے منصوبے کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گوجرانوالہ موٹرے وے لنک روڈپراجیکٹ پر جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔محسن نقوی نے منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ گوجرانوالہ موٹروے لنک روڈپراجیکٹ میں اعلی تعمیراتی معیارکو یقینی بنایا جائے۔پراجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے اضافی وسائل بروئے کار لائے جائیں۔محسن نقوی نے گوجرانوالہ موٹر وے لنک روڈ پراجیکٹ کی زیر تعمیرسڑک کا بھی وزٹ کیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ 11 ارب روپے کی لاگت کے اس منصوبے کی جلد تعمیر میں حائل ایشوز خوش اسلو بی سے حل کر لئے گئے ہیں۔ 15.2 کلو میٹر طویل دو رویہ کا ر پٹیڈ سڑک مو ٹر وے کے لئے بہترین رسائی فراہم کرے گی۔ منصوبے کو 90 دنوں کے اندر مکمل کرنے کے لئے تمام وسائل برو ئے کار لا رہے ہیں۔ جدید سفری سہولیات سے وقت اور ایندھن کی بچت اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک رش کم ہو گا۔ ایف ڈبلیو او کے حکام نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں چاول کی قلت ہونے پرچاول کی برآمدات پر پابندی عائد کر دی گئی
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گوجرانوالہ موٹر وے لنک روڈ پراجیکٹ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے باوجود یہ پراجیکٹ اپنے مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا۔ با
رشوں کے باعث کام میں کچھ تاخیر ہوئی لیکن اسے دن رات کام کرکے پورا کیا جائے گا۔گوجرانوالہ کو جلد موٹر وے سے لنک کر دیا جائے گا۔انتخابات الیکشن کمیشن کا کام ہے جب وہ کہیں گے ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کے دونوں ہسپتالوں کے درمیان شٹل سروس شروع ہو چکی ہے۔ہسپتالوں میں ایچ آر کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے واقعہ کی ابتدائی تحقیقات مکمل ہوچکی ہے،ذمہ داروں کوسخت سزا ملے گی۔ضرورت پڑی توجوڈیشل انکوائری بھی کرائیں گے۔پولیس کو مکمل بااختیار بنایا ہے۔صوبائی وزیر بلال افضل،چیف سیکرٹری، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن،آر پی او، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات،ڈی سی،ڈی پی او اوردیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گوجرانوالہ موٹر وے لنک روڈ پراجیکٹ کا فضائی جائزہ بھی لیا-
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے واہنڈوانٹرچینج سے بے نظیرچوک تک 15کلومیٹر طویل موٹر وے لنک روڈکافضائی معائنہ کیا اور زیر تعمیر گوجرانوالہ موٹر وے لنک روڈ پراجیکٹ کے مختلف حصے دیکھے اور سیکرٹری تعمیرات و مواصلات کو موقع پر ہی ضروری ہدایات دیں -صوبائی وزیر بلال افضل اورچیف سیکرٹری زاہد اختر زمان بھی ہمراہ تھے –