رحیم یار خان میں سیکورٹی کے فول پروف انتطامات، ضلع بھرمیں 226 جلوس ،457 مجالس کا پرامن انعقاد

police pic RYK 30 07 20231

یوتھ ویژن نیوز :رحیم یار خان پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات ضلع بھر میں 226 جلوس اور 457 مجالس کا پر امن انعقاد، ڈی پی او رضوان عمر گوندل کے یکم تا دس محرم الحرام ضلع بھر میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے دورے جاری رہے، ڈیوٹی پر مامورپولیس اہلکاروں کی ویلفئیر کا مکمل خیال رکھا گیا پوائنٹس پر کھانا اور صاف پانی پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ یوم عاشورہ پر علم بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا، 6 لوگ زخمی

تفصیل کے مطابق ضلع رحیم یارخان میں یکم تا دس محرما الحرام 226 جلوس اور 457 مجالس شیڈول تھیں جس میں شامل ہونے والے افراد کی جان و مال کے تحفظ کے لیے 4 ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان تعینات کیے تھے جبکہ ان کی معاونت کے لیے مقامی جلوس و مجالس کے منتظمین کی جانب سے رضاکار بھی فراہم کیے گئے تھے،

ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی ہدایات و احکامات کے مطابق سکیورٹی کو مزید موئثر بنانے کے لیے سی سی ٹی وی و ڈرون کیمرے، میٹل ڈیٹیکٹرز، سنیفر ڈاگز، واک تھرو گیٹس، خار دار تاریں، جیمرز اور بیریئرز بھی استعمال لائے گئے تھے، جس میں ایلیٹ فورس کے دستوں اور ٹریفک پولیس، سپیشل برانچ، سکیورٹی برانچ، لیڈیز پولیس اور پولیس کے دیگر ونگز کو بھی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں

جنہوں نے اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طور ادا کرتے ہوئے سکیورٹی پلان کو موئثر بنایا گیا اور تمام افسران و جوانوں نے عشرہ محرم الحرام کے پر امن  انعقاد کو یقینی بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا، اس دوران ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے ضلع بھر کے جلوس کے روٹس اور مجالس کے مقامات کادورے جاری رکھے اور پولیس افسران کو موقع پر احکامات اور ہدایات کے ذریعے رہنمائی فراہم کرتے رہے،

یہ بھی پڑھیں؛ بالوں کو وقت سے پہلے سفید ہونے سے روکنے کیلئے بہترئیں غذائیں کون سی ہیں؟

یوم عاشور کے موقع پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے ڈی سی شکیل احمد بھٹی کے ہمراہ اپنے دورے کا آغاز سٹی رحیم یارخان کے مرکزی جلوس لنگر حسینی سے کیا اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی چوہدری آصف رشید، ایس ایچ اوز تھانہ بی ڈویژن جام محمد اعجاز، تھانہ اے ڈویژن شفاقت علی منج انچارج سکیورٹی حسین رضانظامی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے

جہاں پر ممبر ضلعی امن کمیٹی و مرکزی انجمن تاجران ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور سول ڈیفنس کے سابق ڈپٹی گروپ وارڈن چوہدری محمد بوٹا طاہر و دیگر بھی موجود تھے جنہوں نے عاشورہ کے موقع پر اپنی خدمات کو پیش پیش رکھا ہوا تھا، اس دوران ڈی پی او رضوان عمل گوندل کی ہدایات پر ڈیوٹیز پر مامور پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر کو مکمل خیال رکھا گیا جس پر ٹرانسپورٹ کے مناسب انتظام کے ساتھ ان کو پوائنٹس پر کھانا اور صاف پانی فراہم کیا گیا تھا، بعد ازاں ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے ڈی سی شکیل احمد بھٹی کے ہمراہ خان پور، لیاقت پور و ضلع کے دیگر اہم جلوسوں کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کے دورے کیے، یوم عاشور کے پرامن اختتام پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے پولیس کے تمام ونگز افسران و جوانوں کو عشرہ محرم الحرام کے پر امن انعقاد پر شاباش دی

50% LikesVS
50% Dislikes