پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا حساس قیمتوں کی سالانہ شرح میں تاریخی کمی پر اظہارِ اطمینان اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوروائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران نے ورلڈ سوائل ڈے کی شاندار تقریبات کا افتتاح کیا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوروائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران نے ورلڈ سوائل ڈے کی شاندار تقریبات کا افتتاح کیا پاکستان کا آئی ایم ایف کے 5 اہم اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا خدشہ پاکستان کسٹمز کا اسمگل شدہ گاڑیوں کے استعمال پر پابندی کا اعلان پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کراچی میں گھر سے گرفتار مصدق ملک کا روس کے ساتھ خام تیل معاہدے کی خبروں کی تردید عمر ایوب کی جی ایچ کیو حملے کے کیس میں بریت کی درخواست مسترد ہادیقہ کیانی اور مہرانگ بلوچ بی بی سی 100 ویمن 2024 کی فہرست میں ابھریں پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار کے مسائل تین ماہ میں حل کرنے کا وعدہ

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ انتظامیہ کو الرٹ جاری

سندھ اور مکران کی ساحلی پٹی پر سیلاب کا خطرہ، محکمہ موسمیات کی وارننگ جاری

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے جبکہ سیلاب کے خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ  کرکے انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں  اضافہ ہو رہا ہے،معمول سے زیادہ مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں میں سیلابی صورتحال ہے۔ ڈی جی، پی ڈی ایم اے عمران قریشی  نے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کڑوے کریلوں کے صحت پر حیرت انگیز مثبت اثرات

ترجمان کے مطابق دریائے راوی پر ہیڈ بلوکی اور سدھنائی میں نچلے درجے کا سیلاب ہے ۔ ہیڈ بلوکی میں پانی کی آمد64525کیوسک اور اخراج 51525کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہیڈ سدھنائی میں پانی کی آمد 41357 اور اخراج 31807 ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں شاہدرہ سے 38 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے ، جس کے بعد دریائے راوی سے ملحقہ ضلعی انتظامیہ کو  الرٹ کر دیا گیا ہے۔ دریائے سندھ میں تربیلا، کالاباغ اور چشمہ  کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے ۔ تربیلا میں پانی کی آمد 269000 اور اخراج 256100کیوسک جب کہ  کالا باغ کے مقام پر پانی کی آمد 323323 اور اخراج 315323کیوسک، چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 341984 او ر اخراج 337984کیوسک ہے ۔

تونسہ اور گڈو بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے ۔تونسہ کے مقام پر پانی کی آمد 397131کیوسک اور اخراج 397131کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ گڈو بیراج پر پانی کے مقام سے 410886 پانی کا ریلا گزر رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: دیائے سندھ میں گڈو اورسکھر بیراج کے مقام پر سیلاب کا خدشہ

دریائے ستلج میں سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب  ہے ۔ سلیمانکی میں پانی کی آمد 82712 اور اخراج 82712کیوسک ہے۔ گنڈا سنگھ والا میں پانی  کا بہاؤ نارمل ہے ۔ دریائے چنا ب اور جہلم میں بھی پانی کا بہاؤ نارمل  ہے ۔

پنجاب کے دریاؤں، براجز اور ڈیمز میں پانی کے ان اور آوٹ فلو کی تازہ ترین صورتحال

راول ڈیم/پانی کی سطح بلند،الرٹ جاری

متعلقہ انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح 1749.65 فٹ تک پہنچ گئی ہے، آج 4سے 9بجے تک سے ڈیم کے اسپل ویز کھلے رکھے جائیں گے تا کہ ڈیم میں پانی کی سطح کو منیج کیا جا سکے. پیشگی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام رسپانس یونٹس، محکموں، مانیٹرنگ کیمپوں اور ریلیف کیمپوں کو الرٹ کردیا گیا ہے. پولیس ریزرو اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی دریائے کورنگ کے کنارے تعینات کیا جائے گا تاکہ دفعہ 144 کے نفاذ اور خلاف ورزی کرنے والے اور دریائے کورنگ میں داخل ہونے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: حاصل پورمیں بارش 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

عوام سے اپیل کی ہے کہ اس دوران ندی نالوں کو پار کرنے اور دریائے کورنگ میں جانے سے گریز کریں اور حفاظت پر مامور انتظامیہ اور اہلکاروں سے تعاون کریں.

بہاولنگر/دریائےستلج

بہاولنگر  میں دریائے ستلج  کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا۔

ڈی جی، پی دی ایم اے عمران قریشی نے ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہے۔ علاوہ ازیں پنجاب کے دریاؤں کے اطراف دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا ہے، جس کے بعد دریاؤں، ندی نالوں میں نہانے اور سیر و تفریح پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہری ممکنہ سیلابی خطرے  سے بچاؤ کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں 

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com