9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس چاہ فتح خان، حسینیہ جامعہ مسجد پر اختتام پزیر
بھاولپور ( وسیم اقبال ) 9 محرم الحرام کامرکزی ماتمی جلوس مشتاق حسین شاہدرہ بیری عالے چوک سے برامد ہوا ماتمی جلوس میں شبہہہ علم پاک وشبہہ ذوالجناح کے ہمراہ بہاول پورکے مقامی ماتمی دستے اور گردنواح کے ماتمی دستوں نے نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کی ماتمی جلوس شاہدرہ میں واقع ملک مریدحسین کی کوٹھی پرپہنچا
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی،سرگودھا، ڈی جی خان، بہاولپور، بھکر، لیہ،مظفرگڑھ ،راجن پور میں سیلاب کا خدشہ
بعدازاں علم و شبہہ ذوالجناح جلوس غلہ منڈی روڈ ماڈل ٹائون بی بوہڑ گیٹ محلہ چغتائیاں محلہ عام خاص مچھلی بازار چوک کلاں چاہ فتح خان بازار زنانہ ہسپتال روڈ سے ہوتاہوا محلہ چاہ فتح خان میں واقع حسینیہ جامعہ مسجد میں اختتام پذیر ہوا ـ
جلوس کے راستوں پر نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ سے عقیدت رکھنے والے شہریوں نے عزاء داران امام حسینؓ کے لئے دودھ پانی شربت اورلنگر کاوسیع انتظام کیا گیا تھا ـ
یہ بھی پڑھیں؛ سرکاری اسکیم سےحج کرنے والوں کیلئے خوشخبری، پیسے واپس دیے جائیں گے
پنجاب پولیس ایلیٹ فورس’ ریسکیو 1122 ٹریفک پولیس ودیگرسیکورٹی اداروں نے سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیئے جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں کو خاردارتاروں سے بند اور راستے میں آنے والی گلیوں کوقنات لگا کر بندکر دیا گیا تھا