پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان جیل سے رہاہوکر گھر پہنچ گئے
پشاور ہائی کورٹ نےتحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی ضمانت منظور کرلی ، جس کے بعد علی محمد خان کو رہا کردیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فضل سبحان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے علی محمد خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ اس دوران عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت علی محمد خان کی ضمانت منظورکی اور انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔جسٹس اعجاز انور ریمارکس دیے ہیں کہ ڈپٹی کمشنر مردان آئندہ سماعت پر پیش ہوں، ایک ڈی سی کو عبرت کا نشان بنائیں گے تو پھر کوئی بھی غیر قانونی کام نہیں کرے گا۔
پشاور ہائی کورٹ نے ڈی سی مردان کو 8 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے جبکہ کیس کی سماعت بھی 8 اگست تک ملتوی کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments