مکیش امبانی نے35 کروڑ کی بم پروف مرسیڈیز خرید لی
یوتھ ویژن نیوز : امیر ترین بھارتی بزنس مین مکیش امبانی نے اپنی کار کلیکشن میں ایک اور اضافہ کرکے بم پروف مرسڈیز کار خریدلی جس کی قیمت 10 کروڑ بھارتی روپے( 35 کروڑ پاکستانی روپے) سے زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کا ایک یونٹ 50روپے کا ہوگیا،نوٹیفکیشن جاری
تفصیلات کے مطابق مکیش امبانی کے 27 منزلہ گھر، اینٹیلیا کی ایک منزل ہے جو خصوصی طور پر ان کی مہنگی کاروں کے لیے مختص ہے۔ مکیش امبانی کی نئی گاڑی کا نام مرسڈیز بینز S680 گارڈ لگژری سیڈان ہے اور یہ دنیا کی محفوظ ترین بم پروف گاڑی ہے۔
مکیش امبانی کی نئی مرسڈیز باہر سے کسی دوسری مرسڈیز بینز ایس کلاس جیسی ہی دکھائی دیتی ہے لیکن یہ تقریباً 2 ٹن وزنی ہے، اس نئی گاڑی میں ایک خاص مضبوط شیل استعمال کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نائیجر کے صدرکو اپنے ہی سیکورٹی گاڈز نے یرغمال بنا لیا
کچھ رپورٹس میں خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ ہوسکتا ہے مکیش امبانی کو تھریٹس ہوں اور انہوں نے اپنی حفاظت کو کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ گاڑی خریدی