اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی 6 مقدمات دوسری عدالت منتقلی کی درخواستیں مسترد کر دی
یوتھ ویژن نیوز اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی 6 مقدمات دوسری عدالت منتقلی کی درخواستیں مستردکردی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اوربشری بی بی کو عدالت سے ریلف مل گیا
تفصیلات کے مطابق سلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی واقعات، جعلسازی اور دیگر مقدمات سمیت 6 مقدمات دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواستیں مستردکردیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنا یاجبکہ بشری بی بی کی جعلسازی کا مقدمہ دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست بھی مستردکردی گئی۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے کیسز منتقلی درخواستیں دائر کی ہوئی تھیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ہر کیس کے اپنے میرٹس ہیں اس کا فیصلہ انہی کے مطابق ہوتا ہے ، بیان کی گئی وجوہات کی بنا پر کیسز دوسری عدالت منتقلی کا جواز نہیں بنتا، کورٹ کی جگہ تبدیلی کے لیے چیف کمشنر کو درخواست دے سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بہاورلپورمیں کہرام مچاہے،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں گرماگرمی،وائس چانسلرکی طلبی
دوسری جانب سیکورٹی خدشات کی صورت میں چیئرمین پی ٹی آئی کو چیف کمشنر سے رجوع کی ہدایت کی گئی ہے