کیٹگری سی ممالک سے پاکستانی شہری بغیر استثنیٰ سر ٹیفکیٹ کے سفر کرسکتے ہیں ، این سی او سی
اسلام آباد۔(عمران قذافی سے ):کیٹگری سی ممالک سے پاکستانی شہری بغیر استثنیٰ سر ٹیفکیٹ کے سفر کرسکتے ہیں ۔
منگل کے روز این سی اوسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ درست نائیکوپ اور پاکستان اوریجن کارڈ ہولڈرز سمیت پاکستانی بغیر استثنیٰ جازت کے سفر کر سکتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے پاکستانیوں کو 31دسمبر 2021تک بغیر کسی استثنیٰ سرٹیفکیٹ کے سفر کرنے کی اجازت ہوگی تاہم اس کے لئے ویکسی نیشن کا ثبوت، پی سی آر ٹیسٹ پری بورڈنگ (زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹے پرانا) اور لازمی قرنطینہ (اومیکرون ممالک) کے لئے لاگو رہے گا۔
Load/Hide Comments