نیپرا کا بجلی کے بنیادی ٹیرف کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ
نیپرا کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 50 پیسے یونٹ تک اضافے کی منظوری دی گئی، نیپرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: تاجروں کا بجلی کی قیمت میں اضافہ مسترد،فیکٹریاں بند کرنے کی دھمکی
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا، حکومت کے نو ٹیفکیشن کے بعد فیصلہ لاگو ہو جائے گا۔
ماہانہ200 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کیلئے بھی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا۔
100 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے بجلی 3 روپے جب کہ 101سے 200 یونٹ والے صارفین کے لئے 4 روپے بجلی مہنگی ہو گی۔
201سے 300 یونٹ والے صارفین کے لئے بجلی 5 روپے جب کہ 301سے 400 یونٹ والے صارفین کے لئے بجلی 6روپے 50پیسے مہنگی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: راجہ ریاض نے اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانے کی مخالفت کر دی
400سے 700 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لئے بجلی ساڑھے 7 روپے مہنگی ہو گی