محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
یوتھ ویژن نیوز :ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل ڈیرہ غازی خان، شمال مشرقی اورجنوبی بلوچستان کے علاقوں (کوئٹہ ، ژوب ، قلعہ سیف اللہ ،زیارت،بارکھان ،کوہلو،شیرانی، ہرنائی،بولان،لورالائی، خضدار، لسبیلہ،کیچ،تربت، پنجگور، آواران،پسنی،اورماڑہ،گوادار اورگردونواح) میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
کل بروز بدھ شمال مشرقی، جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ شمال مشرقی، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلو چستان میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔ بالائی سندھ میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ تاجروں کا بجلی کی قیمت میں اضافہ مسترد،فیکٹریاں بند کرنے کی دھمکی
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد، سندھ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقا مات پر موسلادھار بارش بھی