پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پرائز بانڈز رکھنے والوں کے لیے بڑی مہلت، اہم اعلان سامنے آگیا ملائیشین وزیراعظم کی پاکستان آمد نئی دوستی کا آغاز ایران میں موجود فرانسیسی شہریوں کے لیے خطرے کی گھنٹی: جلد ملک چھوڑنے کا مشورہ ثاقب نثار کی خفیہ آڈیو آج بھی میرے پاس ہے نواز شریف کا بڑا انکشاف پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، نئی بلندیاں چھونے لگی حکومت کا بڑا فیصلہ : پی آئی اے کی نجکاری کی نئی حتمی تاریخ کا اعلان اگر حملہ ہوا تو اسرائیل کے تمام انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے، سربراہ ایرانی فوج معروف اداکار رجنی کانت چنئی اسپتال میں دل کے آپریشن کے لیے داخل پی ٹی آئی کے غلط فیصلوں کے اثرات سے نکلنے میں وقت لگے گا،مراد علی شاہ سندھ ہائیکورٹ کا سخت نوٹس غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کی ہدایت

راجہ ریاض نے اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانے کی مخالفت کر دی

یوتھ ویژن نیوز : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانے کی مخالفت کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اگر وہ نگران وزیراعظم بنے تو پھر انتخابات دو سال تک نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 60 من وزنی اور40 فٹ بلند سنہرے تعزیہ،دیکھنے کیلئے بیرون ملک سے لوگوں کی آمد

انہوں نے ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کے نگران وزیراعظم ہوتے ہوئے اگر انتخابات ہوئے تو انتخابات کو کوئی نہیں مانے گا، اسحاق ڈار نگران وزیراعظم بنے تو سمجھیں انتخابات دو سال تک نہیں ہوں گے۔

راجہ ریاض نے کہا کہ اسحاق ڈار سے متعلق خواجہ آصف کا بیان بھی واضح ہے اور مسلم لیگ (ن) کوئی نام ظاہر کرے یا میڈیا پر چلوائے مجھ سے اس پر مشاورت کی ضرورت نہیں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ بطور اپوزیشن لیڈر مجھے اپنے تین نام دینے ہیں اور میں یکم اگست تک وزیراعظم سے نگران حکومت کے معاملے پر ملاقات کروں گا، جلد نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت شروع کر رہا ہوں، کل پرسوں تک اپوزیشن رہنماوں سے ملاقاتیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی پریس کانفرنس

غیر رسمی بات چیت کے دوران پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں راجہ ریاض نے کہا کہ ملک اور عوام کے مسائل زیادہ ضروری ہیں۔ اس وقت جو چیلنجز درپیش ہیں ان کا حل سب سے زیادہ ضروری ہے، کوئی معاشی ماہر ملک کا نگران وزیراعظم ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانے کے لیے نام تجویز کیا ہے اور پی پی پی نے اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا ہے۔

اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا تھا کہ اگر تمام اتحادی جماعتیں اور اپوزیشن متفق ہو جائیں تو اسحاق ڈار نگران وزیر اعظم بن سکتے ہیں

یاد رہے کہ حکومتی اتحادی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے اسحاق ڈار کی نامزدگی سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا جب کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیردفاع خواجہ آصف نے بھی اس کی تردید کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن ایکٹ میں نئی ترمیم کا مسودہ تیار ہوگیا

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ اسحاق ڈار کے حوالے سے خبر ایک معتبر صحافی نے ’لیک‘ کی لیکن اس میں کوئی صداقت نہیں ہے اور اس معاملے پر ابھی کام شروع بھی نہیں ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اچھا خیال نہیں ہوگا کہ نگران وزیراعظم حکمران جماعت سے آئے جبکہ عوام بھی اس پر اعتراض کریں گے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمٰن نے فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس وقت بڑی قیاس آرائیاں چل رہی ہیں، خاص طور پر نگران حکومت، نگران وزیراعظم اور اس کے لیے مشاورت کے حوالے سے قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ وضاحت سے کہنا چاہتی ہوں کہ قیاس آرائیاں ضرور ہو رہی ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے حوالے سے دو باتیں بار بار کہہ دی گئی ہیں لیکن ہمارے ساتھ کوئی نام شیئر نہیں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تاجروں کا بجلی کی قیمت میں اضافہ مسترد،فیکٹریاں بند کرنے کی دھمکی

سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے چند حلقوں نے ایسی خبریں چلائی ہیں کہ جیسے چند نام پکے ہوگئے ہیں اور طے ہوگیا لیکن ایسا بالکل نہیں ہے بلکہ ہمارے ساتھ اس سطح کے نہ تو نام شیئر ہوئے ہیں اور نہ ہی پی پی پی کی طرف سے کوئی فیصلے آئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com