دریائےسندھ: چاچڑاں شریف کےمقام پر3 لاکھ 90 ہزارکیوسک کا سیلابی ریلا گزررہاہے
رحیم یار خان :ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی کا سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے دریائے سندھ چاچڑاں شریف کا دورہ انہوں نے دریائے سندھ میں سیلابی پانی کے بہاؤ اور متاثرہ مواضعات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے دریائے سندھ منچن بند کے حساس مقامات اور فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا، اسسٹنٹ کمشنر خانپور شبیر احمد ڈوگر سمیت متعلقہ حکام ہمراہ موجود تھے۔
تحصیل انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ دریائے سندھ سے درمیانے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔ دریائے سندھ چاچڑاں شریف کے مقام پر 3 لاکھ 90 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہاہے جوآئندہ 24 گھنٹے میں 4 لاکھ 43 ہزار کیوسکتک پہنچ جائے گا۔دریائے سندھ میں پانی میں اضافے کے باعث کچھ مواضعات جزوی طور پر متاثر ہوں گے۔
ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی نے ہدایت کی کہ دریائے سندھ کے بیٹ میں موجود مواضعات کے لوگوں کی حفاظت کیلئے تمام پیشگی اقدامات کو حتمی شکل دی جائے۔ اسسٹنٹ کمشنرز دریائی بیٹ میں موجود آبادیوں کو مساجد میں اعلانات کروا کر سیلابی صورتحال سے آگاہ کریں۔
آبادیوں کے انخلاء کے حوالے سے کوئی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنرز ایمرجنسی کی صورت میں وضع کردہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کو فلڈ ریلیف کیمپ میں منتقل کیا جائے۔
اسسٹنٹ کمشنرز ریلیف کے کاموں کی نگرانی کریں جبکہ وہ خود بھی ہمہ وقت امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا ک فلڈ ریلیف کیمپ میں خوراک، ادویات سمیت دیگر بنیادی سہولیات دستیاب ہونی چاہیے ہمارا مقصد موجودہ