کیا جیمز کیمرون اب بد قسمت آبدوز ٹائٹن پر فلم بنانے والے ہیں؟
لاس اینجلس : عالمی شہرت یافتہ ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے بد قسمت آبدوز ٹائٹن پر فلم بنانے کی افواہوں کی تردید کر دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں سمندر برد ہونے والے بحری جہاز ٹائی ٹینک کی باقیات کو دکھانے کے لیے لے جانے والی آبدوز ’ٹائٹن‘ پر فلم بنانے کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھی۔
مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ عالمی شہرت یافتہ فلم ٹائی ٹینک کے ہدایت کار جیمز کیمرون، بدقسمت آبدوز کی کہانی پر مبنی فلم تخلیق کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تاہم اب جیمز کیمرون نے میڈیا پر گردش کرتی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہیں اور ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں افواہ قرار دے دیا ہے۔
Load/Hide Comments