سلمان خان نے جعلی کاسٹنگ ایجنٹس سے خبردار کردیا
ممبئی :بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے ایک آفیشل نوٹس جاری کرتا ہوئے تصدیق کی ہے کہ نا تو وہ اور نا ہی ان کا پروڈکشن ہاؤس کسی فلم کیلئے کاسٹنگ کر رہا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر کوئی بھی شخص یا ادارہ میرا یا پروڈکشن ہاؤس ‘سلمان خان فلمز’ کا نام استعمال کرے گا تو قانونی کارروائی کروں گا۔انسٹاگرام پر بیان جاری کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ ہم نے اپنی آئندہ فلموں کیلئے کوئی کاسٹنگ ایجنٹس نہیں رکھے ہیں، آپ کو اس مقصد سے کسی کی بھی ای میل یا میسج موصول ہو تو اس پر بھروسہ نہ کریں۔خیال رہے کہ سلمان خان فلمز کا آخری پروجیکٹ ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ تھا جو 21 اپریل کو عیدالفطر پر ریلیز ہوئی۔اب سلمان خان کو کترینہ کیف کے ساتھ ‘ٹائیگر 3’ میں دیکھا جائے گا، دونوں اپنے پچھلے کردار ٹائیگر اور زویا ہی میں نظر آئیں گے۔
Load/Hide Comments