پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ اسلامیہ یونیورسٹی سکول سسٹم، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں یوم تشکر کی تقریب جنوبی ایشیا میں امن اور تنازع کشمیر وزیراعظم شہباز شریف کا حساس قیمتوں کی سالانہ شرح میں تاریخی کمی پر اظہارِ اطمینان اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوروائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران نے ورلڈ سوائل ڈے کی شاندار تقریبات کا افتتاح کیا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوروائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران نے ورلڈ سوائل ڈے کی شاندار تقریبات کا افتتاح کیا پاکستان کا آئی ایم ایف کے 5 اہم اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا خدشہ پاکستان کسٹمز کا اسمگل شدہ گاڑیوں کے استعمال پر پابندی کا اعلان پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کراچی میں گھر سے گرفتار مصدق ملک کا روس کے ساتھ خام تیل معاہدے کی خبروں کی تردید عمر ایوب کی جی ایچ کیو حملے کے کیس میں بریت کی درخواست مسترد

پشاور ہائیکورٹ :علی محمد خان کو 18 جولائی تک مزید کسی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

شاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو 18 جولائی تک مزید کسی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا جبکہ اینٹی کرپشن عدالت پشاور میں دائر درخواست 13 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر ہے۔تفصیلات کےمطابق سابق وزیر مملکت علی محمد خان کی جانب سے خیبرپختونخوا میں مقدمات اور انکوائریز کی تفصیل کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس پر جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار علی زمان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ علی محمد کو ایک کیس میں ضمانت ملنے کے بعد دوسرے میں گرفتار کیا جاتا ہے اور مختلف ادارے اس طریقے سے علی محمد خان کو ہراساں کررہے ہیں، اس لیے علی محمد خان کے خلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیل فراہم کرکے مزید کسی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے کیس میں مختصر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے نیب، اینٹی کرپشن اور پولیس کو احکامات جاری کیے کہ 18 جولائی تک علی محمد خان کسی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے جبکہ حکومت کو 7 روز میں علی محمد خان کے خلاف تمام مقدمات اور انکوائریز کی تفصیل ہائیکورٹ میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

اینٹی کرپشن علی محمد خان کو غیرقانونی بھرتیوں اور من پسند افراد کو ٹھیکہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر مردان جیل میں ہے جبکہ اسی کیس میں ضمانت کے لیے اینٹی کرپشن عدالت پشاور میں دائر درخواست 13 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com