پرویز الٰہی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا
پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چودھری شافع حسین نے کہا چودھری پرویز الہی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے، عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کو سکتی ہے۔
تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ہاوس میں امیدواروں کی تربیتی ورکشاپ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےچودھری شافع حسین نے کہا کہ بڑی تعداد میں صاف ستھرے امیدوار ہماری پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں، آئی ایم ایف سے ملنے والے قرض کی وجہ سے ڈالر کی قیمت کم ہو گی۔ اگر عام انتخابات کے نتیجے میں ق لیگ برسر اقتدار آئی تو عام ادمی کی بہتری کے لئے کوشش کریں گے، نون لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے،نون لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب چودھر ی سرور کا کہنا تھا کہ پرانے سیاستدانوں نے سیاست کو تجارت بنا دیا ہے، حکومت کو ملکی معیشت کی بحالی کے لئے جی ایس پی پلس کے حصول کے لئے عملی اقدامات کرنے چاہئے، پی ڈی ایم کی جانب سے اسمبلی کی بروقت تحلیل اور بروقت الیکشن کروانے کا فیصلہ خوش آئند ہے، بدعنوان شخص میری جماعت میں ہو یا کسی اور میں وہ قبول نہیں۔
اس موقع پر ق لیگ کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ کیا اب بھی وہ پرانے کرپٹ سیاستدانوں کے ساتھ ہیں یا نہیں،انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ عام انتخابات کے بعد بننے والی حکومت میں پاکستان مسلم لیگ کا اہم کردار ہو گا۔