فضل الرحمان اسمبلی تحلیل کرنے کی مخالفت کردی
یوتھ ویژن نیوز : پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان کی اسمبلی اگست میں تحلیل کی مخالفت،مدت مزید 1سال بڑھانے کے موقف سے وزیراعظم کو آگاہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان کاکہنا ہے کہ موجودہ حکومت کو معاشی بحالی کا ایجنڈا ادھورا چھوڑ کر اسمبلی تحلیل نہیں کرنی چاہیے۔اسمبلی کی مدت میں آئین کے مطابق ایک سال اضافے کی ضرورت ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن چاہتے ہیں کہ تمام اہم فیصلے کرتے ہوئے انہیں اعتماد میں لیا جائے۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف آئندہ چند روز میں مولانا فضل الرحمن کو مشاورت کے لیے دبئی آنے کی دعوت دیں گے
Load/Hide Comments