عام انتخابات سے متعلق نوازشریف نے مریم نواز کو اہم ٹاسک سونپ دیا
یوتھ ویژن نیوز : نواز شریف نے عام انتخابات کیلئے منشور کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی ہے ۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی زیر صدارت دبئی میں پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں سیاسی و قانونی اور پارٹی کے آئندہ سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔
پارٹی کیجانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا وطن واپسی پر پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔
سابق وزیراعظم نے پارٹی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کو پارٹی اور انتخابی امور سے متعلق ٹاسک سونپ دیا ہے۔
نواز شریف نے عام انتخابات کیلئے منشور کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی ہے ۔
انہوں نے پارٹی کی سینئر قیادت کو ہدایات جاری کی ہیں کہ الیکشن کیلئے پارٹی بیانیہ نوجوانوں کو مدنظر رکھ کر تیار کیاجائے، جس میں نوجوانوں کیلئے آسان قرضے ، بہترین روزگار کے مواقع پیدا کرنےلائحہ عمل شامل ہو گا ۔