وطنِ عزیز پر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو قوم کا سلامِ

army shoda

رپورٹ کے مطابق عید کے موقع پر شہداء کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی یادیں تازہ کی  جنہوں نے اپنا سب کچھ وطن پر نچھاور کر دیا۔ لیفٹیننٹ کرنل افتخار احمد شہید کے والدین نے عید کے موقع پر اپنے بیٹے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ کرنل صاحب اپنے جوانوں کے ساتھ عید گزارنا بہت پسند کرتے تھے اور  اپنے ہاتھ سے قربانی کے جانور ذبح کرنا پسند کرتے تھے۔

لیفٹیننٹ کرنل افتخار احمد شہید کے بھائی نے بتایا کہ عید کے موقع پر جانور قربان کرتے وقت بھائی جان کی آنکھوں میں آنسو ہوتے تھے۔ لیفٹیننٹ کرنل افتخار احمد شہید کے گھر والوں نے 9 مئی کے ہولناک واقعے پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے خون کی جیسے بےحرمتی کی گئی ہے اس کی پرزور مزمت کرتے ہیں۔لیفٹیننٹ کرنل افتخار احمد شہید کی لواحقین نے 9 مئی کے شرپسندوں کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

میجر راجہ زیشان شہید کی بیوہ نے عید کے موقع پر اپنے شوہر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ الّٰلہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ میجر صاحب کو شہادت کا رتبہ عطا کیا۔الّٰلہ کے حضور سجدہ کر کے شکر ادا کیا کہ انہوں نے میجر راجہ زیشان کو شہادت کا مقام عطا کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes