پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ test اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں تیسرے فیض ادبی میلے کا انعقاد عارف علوی نے بانی پی ٹی آئی کی چند ہفتوں میں رہائی کی پیش گوئی کر دی۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ٹیک لانسرسمٹ کے میگا ایونٹ کا انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوروائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران نے ورلڈ سوائل ڈے کی شاندار تقریبات کا افتتاح کیا پاکستان کا آئی ایم ایف کے 5 اہم اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا خدشہ پاکستان کسٹمز کا اسمگل شدہ گاڑیوں کے استعمال پر پابندی کا اعلان پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کراچی میں گھر سے گرفتار مصدق ملک کا روس کے ساتھ خام تیل معاہدے کی خبروں کی تردید عمر ایوب کی جی ایچ کیو حملے کے کیس میں بریت کی درخواست مسترد

پاکستان مستحکم افغانستان دیکھنا چاہتا ہے، 19دسمبر کو اسلام آباد میں اسلامی ممالک کے وزراءخارجہ کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان مستحکم افغانستان دیکھنا چاہتا ہے، 19دسمبر کو اسلام آباد میں اسلامی ممالک کے وزراءخارجہ کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی


ملتان ۔(واصب ابراہیم غوری سے ):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بہت ساری قوتیں پاکستان کو کمزور دیکھنا چاہتی ہیں، انکے خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوں گے،پاکستان مستحکم افغانستان دیکھنا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لئے 19دسمبر کو اسلام آباد میں اسلامی ممالک کے وزراءخارجہ کانفرنس منعقد کی جارہی ہے جس کا بنیادی مقصد افغانستان کی بہتری اور خوشحالی پر غور کرنا ہے ،پاکستان نے بھارت سے آنے والوں کے لئے ویزہ پالیسی میں نرمی کردی ہے مگر بھارت ایسا نہیں کررہا ،حضرت شاہ رکن عالم کے سالانہ عرس میں بھارت سے زائرین ہزاروں کی تعداد میں پاکستان آنا چاہتے تھے مگر ان کے لئے وہاں مشکلات پیدا کی گئیں اور وہ شرکت نہیں کر سکے،جس نے بھی آستانوں کی خدمت کی ہے اس کا صلہ اسے اس دنیا میں ملا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز برصغیر کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن عالم سہروردی ملتانی کے 708ویں عرس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دعا کراتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک پاکستان کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے اور اس کو درپیش مسائل جلد حل فرمائے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بہت سی قوتیں پاکستان میں استحکام و خوشحالی نہیں دیکھنا چاہتیں اور وہ یہاں پر انتشار چاہتی ہیں، مگر اللہ کی مدد ہمارے ساتھ ہے اور ہم ان مسائل پر جلد قابو پالیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہمسایہ ملک افغانستان میں بھی انتشار ہے اور ہم وہاں پر امن اور خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں اسی مقصد کے لئے 19 دسمبر کو وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں اسلام آباد میں کانفرنس منعقد کی جارہی ہے جس تمام مسلم ممالک کے وزراءخارجہ اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جیو سٹریٹیجک پوزیشن خطہ میں بہت اہم ہے اور ہم خطہ میں امن کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دعا کریں کشمیر کے شہداءکا خون رنگ لائے اور انہیں آزادی نصیب ہو،پاکستان ہر پلیٹ فارم پر کشمیریوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا حضرت شاہ رکن الدین عالم کا فیض کل بھی جاری تھا اور جاری رہے گا،جس نے بھی آستانوں کی خدمت کی ہے اس کا صلہ اسے اس دنیا میں ملا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ویزہ پالسی میں نرمی کردی ہے جبکہ بھارت نے پالیسی میں نرمی نہیں کی ،حضرت شاہ رکن کے عرس میں ہزراروں کی تعداد میں عقیدت مند شرکت کرنا چاہتے تھے مگر انہیں وزیرے جاری نہیں کئے گئے اور انکے لئے مشکلات پیدا کی گئیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا نے دنیا بھر کی معیشتوں پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں اور ہم مساجد،عمرہ و حج کی سعادتوں سے بھی محروم ہوتے رہے،مگر اللہ کے فضل و کرم سے ہم اس سے چھٹکارہ حاصل کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا محفل میں شرکاءکرونا اور دیگر وبائی امراض سے مکمل چھٹکارہ حاصل کے لئے خصوصی دعا کریں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عرس کے موقع پر محکمہ اوقاف اور ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے بہترین انتظامات کئے ہیں جس پر میں کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر ملتان، آر پی او ملتان، سی پی او ملتان اور تمام ضلعی افسران کا مشکور ہوں۔اس موقع پر رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ غلام مصطفی نے بھی خطاب کیا۔

تقریب میں وزیر مملکت برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر، رکن قومی اسمبلی مخدومزادہ زین حسین قریشی، رکن قومی اسمبلی جے پرکاش، رکن صوبائی اسمبلی ملک واصف مظہر راں،کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد، ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں، آر پی او ملتان جاوید اکبر ریاض اور سی پی او ملتان،چئیرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار، حاجی جاوید اختر انصاری کے علاوہ دیگرنامور شخصیات نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com