سابق گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ کی اہلیہ بھی گرفتار

یوتھ ویژن نیوز : پولیس نے پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کو بھی حراست میں لے لیا، سابق گورنر کی بیوی انسداد دہشت گردی عدالت اپنے شوہر سے ملنے آئی تھیں۔پی پی آئی کے مطابق قبل ازیں عمر سرفراز چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشتگری کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے تفتیشی افسر کو عمر سرفراز چیمہ کے خلاف چالان مکمل کر کے پیش کرنے کی ہدایت کردی۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ گلبرگ میں عسکری پلازے میں توڑ پھوڑ اور جلاوگھیراو کے مقدمے میں گرفتار ہیں ۔
Load/Hide Comments